جموں:جموں وکشمیر کے ضلع رام بن کے بانہال میں نویوگ ٹنل میں گذشتہ شب دو ٹرکوں کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ایک ٹرک ڈرائیور کی موت واقع ہوئی جبکہ اس کا ہیلپر زخمی ہوگیا۔
ذرائع نے بتایا کہ جمعرات کی رات قریب ساڑھے دس بجے بانہال میں نویوگ ٹنل میں سری نگر سے جموں جا رہی ایک ٹرک دوسری ٹرک سے ٹکرا گئی۔
انہوں نے کہا کہ اس حادثے میں ٹرک ڈرائیور کی بر سر موقع ہی موت واقع ہوئی جبکہ اس کا ہیلپر زخمی ہوگیا جس کو علاج و معالجے کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔
متوفی ڈرائیور کی شناخت 30 سالہ سکھ دیو سنگھ ساکن پنجاب اور زخمی ہیلپر کی شناخت 26 سالہ جسویندر سنگھ ساکن پنجاب کے طور پر کی گئی ہے۔دریں اثنا پولیس نے اس ضمن میں ایک کیس درج کرکے قانونی کارروائیاں شروع کی ہیں۔