ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
11.9 C
Srinagar

لیفٹیننٹ گورنر نے شری ماتا ویشنودیوی شرائین بورڈ کی 74ویں میٹنگ کی صدارت کی

لیفٹیننٹ گورنر نے درشنی دیودی، بان گنگا اور ادھکواری میں یاتریوں کیلئے سہولیات کا اِفتتاح کیا

جموں:لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے آج راج بھون میں شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ(ایس ایم وِی ڈِی ایس بی)کی 74ویں میٹنگ کی صدارت کی۔میٹنگ میں بورڈ کے اراکین مہامندلیشور سوامی وشویشورنند گری جی مہاراج، شری بلیشور رائے، ڈاکٹر اشوک بھان، ڈاکٹر نیلم سرین،شری کے کے شرما، شری سریش کمار شرما اور شری رگھو کے مہتا نے شرکت کی۔اِس کے علاوہ لیفٹیننٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر مندیپ کے بھنڈاری اور چیف ایگزیکٹیو آفیسرایس ایم وِی ڈی ایس بی شری انشل گرگ بھی موجود تھے۔لیفٹیننٹ گورنر کی صدارت میں بورڈ نے گزشتہ فیصلوں کا جائزہ لیا، گزشتہ میٹنگ کے بعد کئے گئے اقدامات کی توثیق کی اور 20 اہم ایجنڈا نکات پر فیصلے لئے جن سے بورڈ کی کارکردگی اور یاتریوں کی خدمات میں بہتری آئے گی۔بورڈ کے نئے اور جاری پروجیکٹوں جیسے بھون میں منوکمانا علاقے کی ایگزٹ ٹریک کی تعمیر اور رِی ماڈلنگ (بھون علاقے کے ماسٹر پلان کا ایک حصہ)، کٹرا ہ کے گاؤں ہٹ میں شری شیو کھوری شرائین بورڈ کے تعاون سے ہیلی پیڈ کی ترقی، بھون میں نیو ویشنوی بھون، سٹیڈیم کا کاٹیج ، کاٹیجز سے سپورٹس ٹریک ، سنجی چھت سے بھون تک اور ککریال میں بورڈ کے میڈیکل کالج کو فعال کرنا جیسے اہم فیصلے کئے گئے۔ بورڈ نے سال 2019 ء میں پیسنجر روپ وے کی تنصیب کے بعد بھیرون جی مندر میں عقیدت مندوں کی تعداد میں خاطر خواہ اِضافے کو پور کرنے کے لئے ایک مؤثر کیو مینجمنٹ سسٹم کی عمل آوری ،لاکر سہولیات اور اِضافی واش روموں کی فراہمی سمیت اہم مسائل کو دور کرنے کے لئے بھیرون جی مندر کمپلیکس کی دوبارہ سے اِتفاق کیا ۔اِس پروجیکٹ کا مقصد بیک وقت درشن کی سہولیت فراہم کرنا، تبدیلی کے وقت کو کم کرنااور عقیدت مندوں کی مجموعی تجربے کو بہتر بنانا ہے جس سے ہجوم کا بغیر کسی رُکاوٹ کے اِنتظام کو یقینی بنایا جاسکے گا۔یہ منصوبہ 12ماہ کے اَندر مکمل کیا جائے گا۔ بورڈ نے دکانوں کے لائسنس ہولڈروںکے ساتھ دیرینہ قانونی چارہ جوئی کے معاملات کو حل کرنے کے لئے ایمنسٹی سکیم کی منظوری دی ۔
میٹنگ میں بورڈ کے رواں برس کے سالانہ گرین پلان پر عمل آوری کا بھی جائزہ لیا گیا اور سال 2025-26ء کے سالانہ گرین پلان کی منظوری دی گئی۔
یہ اقدامات یاتریوں کے تجربے کو بہتر بنانے اور شری ماتا ویشنو دیوی شرائن کی خدمات کو مزید مؤثر بنانے میں مددگار ثابت ہوں گے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے سی اِی او شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈکو ہدایت دی کہ وہ شرائین بورڈ کے احاطے میں موجودہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کا مکمل جائزہ لیں تاکہ پیدا ہونے والے سیوریج کو سنبھالنے میں ان کی مناسبت کا جائزہ لیا جاسکے اور ایس ٹی پی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے ضروری اَقدامات اُٹھائے جائیں۔
اِس کے علاوہ اُنہوںنے ہدایت دی کہ شرائین کے علاقے میں قابل تجدید توانائی خصوصاً سولر اَنرجی پر انحصار بڑھانے کے لئے مخصوص اقدامات کئے جائیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے شرائین بورڈ کی طرف سے فراہم کی جانے والی خدمات میں مسلسل بہتری کے لئے ایک مضبوط فیڈ بیک میکانزم عملانے پر بھی زور دیا۔
انہوں نے بورڈ کی تشکیل نو کے بعد گزشتہ تین برسوں میں بورد ممبران کی اہم شراکت کو سراہا ۔اُنہوں نے کہا کہ ارکان کی فعال شرکت اور مسلسل رہنمائی نے بورڈ کی ساکھ کو نئی بلندیوں تک پہنچانے میں مدد دی۔
بورڈ نے ایس ایم وی ڈی چیئر ٹیبل سوسائٹی کے تحت چلنے والے اداروں جیسے گروکل، ہسپتال، سپورٹس کمپلیکس، کالج آف نرسنگ، میڈیکل کالج کا جائزہ لیا اور ان کی کارکردگی کو برقرار رکھنے کے لئے مالی امداد اور گرانٹس کی منظوری دی۔اِس کے علاوہ بورڈ نے مقامی شراکت داروں کے ساتھ مل کر شنکراچاریہ مندر پروجیکٹ کی تیز ی سے تکمیل کے لئے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
بورڈ نے مشاہدہ کیا کہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائین میں عقیدتمندوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی ہے اور مسلسل تیسرے سال یاتریوں کی سالانہ تعداد 90 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ گزشتہ برس یہ تعداد 95 لاکھ تک پہنچ گئی جس کا سہرا بھون میں اہم منصوبوں جیسے دُرگا بھون (ترپتی بھوجنالیہ کے ساتھ)، سکائی واک، دوبارہ تعمیر شدہ پاروتی بھون اور اٹکا ائیریا کی تکمیل کو جاتا ہے۔
میٹنگ کے موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے درشنی دیودی، بانگنگا اور ادھکوری میں ہولڈنگ ائیریا سمیت عقیدت مندوں سے متعلق متعدد سہولیات کا افتتاح کیا۔
اِس موقعہ پر 50 گرام اور 100 گرام چاندی کے سکے بھی متعارف کئے گئے جو یاتریوں کے لئے دستیاب متنوع سہولیات میں ایک نیا اضافہ ہے۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ پہلے ہی مختلف مالیت میں سونے اور چاندی کے سکے تیار کر چکا ہے جن پر ماتا ویشنو دیوی جی کا نقش کندہ ہے۔
اِس سے قبل سی اِی او ایس ایم وِی ڈِی ایس بی انشل گرگ نے شرائین بورڈ کی مختلف سرگرمیوں اور بورڈ کی سابقہ میٹنگوں کے مختلف فیصلوں کی عمل آوری کے سلسلے میں کی گئی کارروائی کے بارے میں ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img