منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.2 C
Srinagar

بانڈی پورہ میں 132 کروڑ روپے کی لاگت سے پینے کے پانی کی فراہمی کو توسیع دی گئی:جاوید احمد رانا

جموں: وزیر برائے جل شکتی جاوید احمد رانا نے آج ایوان کو مطلع کیا کہ بانڈی پورہ حلقہ میں پینے کے پانی کی سکیموں کو بہتر بنانے کے لئے جل جیون مشن، یو ٹی کیپیکس اور امرت 2.0 کے تحت 132 کروڑ روپے خرچ کئے گئے ہیں۔
وزیر قانون ساز اسمبلی میں نظام الدین بٹ کی طرف سے اُٹھائے گئے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ امرت 2.0 کے تحت بانڈی پورہ ٹاون واٹر سپلائی سکیم کے لئے ڈِی پی آر کی تیاری اور سروے جاری ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ ہر گھر کو صاف پینے کے پانی کی فراہمی ایک قومی اہمیت کا منصوبہ ہے جسے 2019 ءمیں وزیر اعظم نے دیہی علاقوں کے لئے” جل جیون مشن“ کے تحت شروع کیا جبکہ شہری علاقوں کے لئے” اَمرت 2.0“ کے تحت اس کا آغاز کیا گیاہے۔
وزیر نے فلٹریشن جزو کے لحاظ سے احم شریف اتھواتو۔ ویون ڈبلیو ایس ایس کے بارے میں کہا کہ اس سکیم کو ہرپورہ اتھواتو اورتانگھٹاری آبادیوں کے لئے فعال کیا گیا ہے جبکہ بن پورہ اتھواتو ، تنگھاٹ کے لئے یہ 60 فیصد مکمل ہوچکا ہے۔
اِسی طرح احم شریف کے لئے یہ مرحلہ 70 فیصد اور ویون کے لئے 65 فیصد مکمل ہے۔
نذیر گریزی، بلونت سنگھ منکوٹیا اور چودھری محمد اکرم نے اِس معاملے پر ضمنی سوالات اُٹھائے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img