جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

بی جے پی جموں و کشمیر اسمبلی میں ذمہ دار اپوزیشن کا رول ادا کرئے گی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

جموں:وزیر اعظم دفتر میں تعینات وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ہفتہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) 3 مارچ سے شروع ہونے والے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں "ذمہ دار اپوزیشن” کا کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہاکہ اترپردیش اور گجرات کی طرز پر اگر جموں وکشمیر میں بھی ڈبل انجن کی سرکار ہوتی تولوگوں کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل ہوسکتے تھے۔

ٓان باتوں کا اظہار موصوف نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا:’ ہم اسمبلی میں ذمہ دار اپوزیشن کا رول ادا کریں گے کیونکہ ہم بڑی اپوزیشن پارٹی کے طورپر ابھر کر سامنے آئے ہیں۔‘

انہوں نے کہاکہ گزشتہ دس برسوں کے دوران بی جے پی نے جموں وکشمیر میں تعمیر وترقی کا جال بچھانے اور نوجوانوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی خاطر زمینی سطح پر اقدامات اٹھائے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہاکہ اترپردیش اور گجرات کی طرح اگر جموں وکشمیر میں بھی ڈبل انجن سرکار ہوتی تو لوگوں کے مسائل بھی حل ہو سکتے تھے۔

ان کے مطابق مرکزی زیر انتظام علاقے کی حکومت کو جوابدہ بنانے کی خاطر بی جے پی ممبران اسمبلی اپنی صدا بلند کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ آنے والے بجٹ سیشن کے دوران بی جے پی ممبران اسمبلی لوگوں کے مسائل حل کرنے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کے حوالے سے سرکار کو جوابدہ بنانے کی خاطر اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img