منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
8.2 C
Srinagar

آغا سید حسن موسوی کا میر واعظ عمر فاروق کے والد نسبتی کے انتقال پر اظہار غم

سری نگر: جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے صدر آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے میر واعظ کشمیر مولوی عمر فاروق کے پدر نسبتی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے لواحقین بالخصوص میر واعظ کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کی ہے۔
انجمن کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا: ‘مرحوم زندہ دل، زندہ ضمیر اور دین دار شخصیت کے مالک تھے اور ہمیشہ خدمت دین کا بالواسطہ حصہ بنے رہے’۔
موصوف آغا نے مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کی دعا کرتے ہوئے میر واعظ اورسوگوار خانوادہ کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ بیان کے مطابق مرحوم کے نماز جنازہ میں صدر انجمن شرعی شیعیان کے نمائندے ایڈوکیٹ آغا سید منتظر مھدی نے ایک وفد کے ہمراہ شرکت کی۔
بتادیں کہ میر واعظ عمر فاروق کے والد نسبتی ڈاکٹر غلام سبطین مسعودی کا رات دیر گئے انتقال ہوگیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img