ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
13 C
Srinagar

سری نگر پولیس نے نقلی پولیس کمانڈوز کے ایک گروہ کا پردہ فاش کیا، چار افراد گرفتار: پولیس

سری نگر:جموں وکشمیر پولیس نے ہائی وے پر رات کے دوران لوگوں کو لوٹنے والے نقلی پولیس کمانڈو ز کے ایک گروہ کا پردہ فاش کرکے چار افراد کی گرفتاری عمل میں لائی ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار شدگان کے قبضے سے کھلونا نما بندوق، ایک گاڑی، وردی اور دیگر قابل اعتراض مواد برآمد کرکے ضبط کیا ۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ 22فروری 2025کو شالہ ٹینگ پولیس اسٹیشن میں چنچل سنگھ ولد شیر سنگھ ساکن ہریانہ نے تحریری طورپر شکایت درج کی کہ رات کے دوران ملورہ شالہ ٹینگ کے نزدیک نالہ معلوم افراد نے بندوق کی نوک پر اس سے نقدی اور قیمتی اشیاءلوٹ کر فرار کی راہ اختیار کی۔
انہوں نے بتایا کہ تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے معاملے کے متعلق ایف آئی آر زیر نمبر 15کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ۔
پولیس بیان کے مطابق بندوق کی نوک پر لوگوں کولوٹنے والے اس گروہ کو دھر دبوچنے کی خاطر کئی ٹیمیں تشکیل دی گئیں ۔
انہوں نے کہاکہ چند روز کے اندر اندر ہی پولیس نے چھاپہ ماری کے دوران سری نگر کے مختلف علاقوں سے چار افراد کو حراست میں لیا۔
گرفتار شدگان کی شناخت ساہل احمد شیخ ولد معراج الدین ساکن ساکن نارکراہ بڈگام، عاقب احمد شیخ ولد معراج الدین شیخ ساکن نارکراہ بڈگام، ارباز احمد وانی ولد ہلال احمد وانی ساکن ایس ڈی کالونی بٹہ مالو اور فیصل احمد شاہ ولد آزاد احمد شاہ ساکن نوہٹہ کے بطور کی ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ تفتیش کے بعد پولیس نے دو کھلونا نما بندوق، نو موبائیل فون، ایک سیوفٹ گاڑی، اے ٹی ایم کارڈس، نقدی اور سیاہ رنگ کی وردیاں برآمد کیں۔
ترجمان کے مطابق پوچھ تاچھ کے دوران منکشف ہوا کہ گرفتا رشدگان ملک کی مختلف ریاستوں کی نمبر پلیٹ والی گاڑی کو روک کر بندوق کی نوک پر ان سے پیسے اور قیمتی اشیاءلوٹ لیتے تھے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سیاہ رنگ کی کمانڈ وردی پہن کر مذکورہ افراد نقلی بندو ق ہاتھ میں لئے ڈرائیوروں کو ڈرا دھمکا کرا ن سے نقدی ، اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر اشیاء پر ہاتھ صاف کرتے تھے۔
بتادیں کہ گرفتار شدگان کے خلاف مختلف پولیس تھانوں میں متعدد ایف آئی آر درج ہیں ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img