جموں: راجوری کے سندر بنی علاقے میں بدھ کے روز فوجی گاڑی پر فائرنگ کا واقع پیش آیا جس کے بعد سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق راجوری کے سندربنی پھال علاقے میں اس وقت سنسنی اور خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب علاقے میں گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوں ہی علاقے سے فوجی گاڑیوں کا گزر ہوا تو اس دوران فائرنگ کا واقع پیش آیا ۔
معلوم ہوا ہے کہ فائرنگ کے بعد سیکورٹی فورسز نے آس پاس علاقوں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
بتادیں کہ راجوری اور پونچھ کے جڑواں اضلاع میں پہلے ہی ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے اور گزشتہ کئی دنوں سے ایل او سی کے نزدیکی علاقوں میں تلاشی آپریشن بھی جاری ہے۔