ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
26.4 C
Srinagar

میر واعظ کشمیر عمر فاروق ہیرتھ کے مقدس موقع پر کشمیری پنڈت برادری سے وابستہ لوگوں کو مبارکباد پیش کی

سری نگر: میر واعظ کشمیر عمر فاروق نے ہیرتھ کے مقدس موقع پر کشمیری پنڈت برادری سے وبستہ لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

انہوں نے عقیدت مندوں سے محبت اور بقائے باہمی کے بندھن کی بحالی کے لیے دعا کرنے کی اپیل کی۔
بتادیں کہ ہیرتھ، جس کو مہا شیو راتری کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے، چار دنوں پر محیط ہندو مذہب کا ایک مقدس تہوار ہے۔ اس تہوار کو ہندوستان کے ساتھ ساتھ پڑوسی ممالک بشمول پاکستان میں مقیم ہندو برادری کے لوگ بھی انتہائی تزک و احتشام کے ساتھ مناتے ہیں۔

ہند مت کے مطابق یہ تہوار بھگوان شیو اور دیوی پاروتی کی شادی کی خوشی میں منایا جاتا ہے.
میر واعظ نے تہوار کی مناسبت سے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘ ہیرتھ کے موقع پراپنے کشمیری پنڈت بھائیوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔

انہوں نے پوسٹ میں پنڈت بھائیوں کی طرف مخاطب ہو کر کہا: ‘محبت اور بقائے باہمی کے بندھن کی بحالی کے لیے دعا کریں جو ہمارے مشترکہ ورثے کا ایک موروثی جزو ہے’۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img