ہفتہ, مئی ۱۰, ۲۰۲۵
13 C
Srinagar

بی جے پی جموں و کشمیر لیڈروں کی عمر عبداللہ کو موٹاپے کے خلاف مہم میں شامل کئے جانے پر مبارکباد

جموں: بی جے پی جموں وکشمیر یونٹ کے لیڈروں نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف سے موٹاپے کے خلاف مہم میں شامل کئے جانے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
پارٹی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر طاہر چودھری نے منگل کو یہاں پارٹی دفتر پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ صحت ایک انسان کی سب سے بڑی دولت ہے۔
انہوں نے کہا کہ موٹاپے کے بڑھتے ہوئے رجحان نے ایک انتہائی سنگین صورت اختیار کی ہے۔
ان کا کہنا تھا: ‘وزیر اعظم نریندر مودی نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو موٹاپے کے خلاف مہم کا ایک برانڈ امبیسڈر نامزد کیا ہے اس اعلان سے وزیر اعلیٰ کا فٹنس اور صحت مند طرز زندگی کے تئیں عزم ظاہر ہوتا ہے’۔
اس موقع پر پارٹی کے سینئر لیڈر ڈاکٹر ابھیجیت جسروتیہ نے کہا کہ عمر عبداللہ کو نینشل کانفرنس کے ساتھ وابستہ ہونے کے باوجود بھی اس مہم کے لئے نامز کرنا ‘سب کا ساتھ سب کا وکاس’ کے جذبے کی عکاسی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ موٹاپے کے بڑھتے ہوئے بحران کو قابو میں کرنے کے لئے ہم سب کو ایک ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
مسٹر جسروتیہ نے یہ تجویز بھی پیش کی کہ: ‘عمر عبداللہ کو ایک ‘سیاسی مراتھن’ کا اہتمام کرنا چاہئے جس میں تمام ارکان اسمبلی اور سیاسی پارٹیوں کے لیڈران شرکت کر سکیں’۔
انہوں نے کہا کہ ایسے پروگرام دونوں سری نگر اور جموں میں منعقد کئے جانے چاہئے تاکہ فٹنس کے کلچر کو فروغ مل سکے۔
پارٹی ترجمان الطاف ٹھاکر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ‘اگر نیشنل کانفرنس لوگوں کے لئے کچھ اچھا کرتی ہے تو سب سے پہلے میں ان کی سراہنا کروں گا’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img