پیر, مئی ۱۲, ۲۰۲۵
13.8 C
Srinagar

جی او سی چنار کور کا وسطی کشمیر اور بڈگام کا دورہ، آپریشنل تیاریوں کا لیا جائزہ

سری نگر،:فوج کی چنار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جنوبی کشمیر اور وسطی کشمیرکے ضلع بڈگام میں انسداد بغاوت آپریشنز میں تعینات یونٹوں کا دورہ کیا۔
اس دوران انہیں موجودہ سیکورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور جوانوں اور شہریوں کے درمیان روابط پر بریفنگ دی گئی۔
یہ جانکاری فوج کی چنار کور نے ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ کے ذریعے فراہم کی۔
انہوں نے کہا: ‘ چنار کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے جنوبی کشمیر اور وسطی کشمیرکے ضلع بڈگام میں انسداد بغاوت آپریشنز میں تعینات یونٹوں کا دورہ کیا’۔
انہوں نے کہا: ‘ انہیں موجودہ سیکورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور جوانوں اور شہریوں کے درمیان روابط پر بریفنگ دی گئی’۔
پوسٹ میں کہا گیا کہ دورے کے دوران موصوف لیفٹیننٹ جنرل نے تمام رینکس کی لگن اور مثالی پیشہ ورانہ مہارت کی سراہنا کی۔
انہوں نے تمام رینکس کو آپریشنل تیاریوں کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی تلقین اور حوصلہ افزائی کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img