بدھ, مئی ۱۴, ۲۰۲۵
20.1 C
Srinagar

جموں وکشمیر فارنسک سائنس لیبارٹری میں کرائم سین مینجمنٹ پر ورکشاپ

سری نگر\نئے فوجداری قوانین کے پیش نظر کرائم سین مینجمنٹ پر دو روزہ ورکشاپ آج یہاں جموںوکشمیر فارنسک سائنس میں شروع ہوئی۔اِس ورکشاپ کا مقصد جدید ترین فوجداری قوانین اور کرائم سین مینجمنٹ کے لئے بہترین طریقوں سے متعلق بیداری اور مہارت کو بڑھانا ہے۔یہ ورکشاپ کرائم سین تحقیقات میں جدیدفارنسک سروسز کے اِستعمال پر مرکوز ہے جس میں تمام ڈِسٹرکٹ موبائل فارنسک یونٹوں اور دیگر فارنسک ماہرین نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر ایف ایس ایل گرمُکھ سنگھ نے اَپنے خطاب میں کرائم سین مینجمنٹ میں فارنسک سائنس کے اہم رول پر زور دیا۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر کے ڈِسٹرکٹ موبائل فارنسک یونٹوں میں جاری بنیادی ڈھانچے اور اِنسانی وسائل کی بہتری بشمول 15آن سائٹ ٹیسٹنگ کِٹس سے لیس ہائی ٹیک موبائل وینز کی خریداری پر روشنی ڈالی جو حقیقی وقت میں کرائم سین تجزیہ کرنے میں معاون ثابت ہوں گی۔ڈِپٹی ڈائریکٹر اور اِنچارج ایف ایس ایل سری نگر سیّد اشفاق منظور نے نئے فوجداری قوانین کی اہمیت اور ان کے اثرات پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے بی این ایس ایس 2023 کے سیکشن 176 (3) کا بالخصوص حوالہ دیا جو سات سال سے زیادہ کی سزا والے تمام جرائم میں فارنسک ماہرین کی موجودگی کو لازمی قرار دیتا ہے۔ اُنہوں نے فوجداری اِنصاف میں فارنسک سائنس کے رول سے متعلق مختلف دیگر قانونی دفعات پر بھی بات کی۔ورکشاپ کے کوآرڈی نیٹرسائنٹیفک آفیسر شیخ سہیل نے مؤثر کرائم سین مینجمنٹ کے اصولوں اور طریقوں کا تفصیلی تعارف پیش کیا۔یہ ورکشاپ ریاست کی فارنسک صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانے اور جموں و کشمیر کے قانون عملانے والے اہلکاروں کو جرائم کی تحقیقات میں درپیش نئے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے بہتر طور پر تیار کرنے کے لئے منعقد کی جا رہی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img