بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

بجٹ سیشن سے عوامی مسائل کو حل کرنے کا راستہ متعین ہوگا :وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

جموں:جموں وکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے جمعے کے روز کہاکہ مرکزی زیر انتظام علاقے کے پہلے بجٹ سیشن میں عوامی مسائل کے حل کی خاطر راہ متعین ہوگی۔
انہوں نے کہاکہ اگلے پانچ سالوں کے دوران لوگوں کے توقعات پر کھرا اترنے کی بھر پور سعی کریں گے۔
ان باتوں کا اظہار موصوف وزیراعلیٰ نے جموں میں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔
وزیر اعلیٰ نے کہاکہ جہاں تک بجٹ کا تعلق ہے تو اس میں عوام کو درپیش تمام مسائل کا ازالہ ہونا ممکن نہیں تاہم اتنا ضرور ہے کہ اس بجٹ سے مسائل کے حل کی خاطر راہ ہموار ہوگی۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہاکہ ہندوپاک افواج کے درمیان فلیگ میٹنگ کے انعقاد کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان طاقت کے استعمال کے بغیر کشیدگی کو کم کرنا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img