جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
6.4 C
Srinagar

سکینہ اِیتو نے ڈی ایچ پورہ حلقہ اِنتخاب کے ترقیاتی منظرنامے کا جائزہ لیا

منصوبوں کی بروقت تکمیل اور فلاحی سکیموں کی مؤثر عمل آوری پر زور

کولگام/ وزیر برائے صحت و طبی تعلیم، سماجی بہبود اور تعلیم سکینہ اِیتو نے آج کولگام ضلع کے ڈی ایچ پورہ حلقہ اِنتخاب کے ترقیاتی منظرنامے کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔دورانِ میٹنگ وزیر موصوفہ نے مختلف فلیگ شپ سکیموں جیسے جل جیون مشن(جے جے ایم)، مہاتما گاندھی نیشنل رورل ایمپلائمنٹ گارنٹی ایکٹ (ایم جی این آر اِی جی اے)، ری ویمپڈ ڈِسٹری بیوشن سیکٹر سکیم (آر ڈ،ی ایس ایس )، جامع زرعی ترقیاتی پروگرام (ایچ اے ڈی پی) اور ڈِسٹرکٹ کیپکس کی عمل آوری پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔اُنہوں نے اَفسران سے خطاب کرتے ہوئے حلقے میں تمام ترقیاتی منصوبوں کی مقررہ وقت میں تکمیل کو یقینی بنانے پر زور دیا۔ اُنہوں نے محکمہ جل شکتی کے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ضلع بھر میں بالخصوص آنے والے زرعی سیزن کے دوران آبپاشی سکیموں کی مؤثر عمل آوری کو یقینی بنائیں۔
سکینہ اِیتو نے محکمہ جنگلات کے اَفسران کو ہدایت دِی کہ وہ ڈِی ایچ پورہ کے تمام بلاکوں میں لکڑی کے ڈیپو قائم کریں تاکہ سردیوں میں بالخصوص مقامی کی ضروریات کو پورا کیا جاسکے ۔اُنہوں نے تعلیمی شعبے کے حوالے سے متعلقہ اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ان سکولوں کے لئے زمین کی نشاندہی کریں جو کرایے کی عمارتوں میں کام کر رہے ہیں تاکہ نئے سکولوں کی تعمیر کی جا سکے۔اُنہوں نے تعلیمی اِداروں میں سہولیات بڑھانے اور طلبأ کے لئے معیاری تعلیم کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ وزیرموصوفہ نے یقین دِلایا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی قیادت میں حکومت خطے کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے پُرعزم ہے اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ دورانِ میٹنگ چیف پلاننگ آفیسر نے مختلف جاری منصوبوں کی طبعی اور مالی پیش رفت کے بارے میں تفصیلی پرزنٹیشن دی۔میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کمشنر کولگام اطہر عامر خان، ایڈیشنل ڈِپٹی کمشنر، ڈِی پی او، اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو، ایڈیشنل سپراِنٹنڈنٹ پولیس، ایگزیکٹیو اِنجینئروں، چیف ایجوکیشن آفیسر، چیف میڈیکل آفیسر اور دیگر اَفسران نے شرکت کی۔بعد میں وزیر موصوفہ نے متعدد عوامی وفود سے ملاقات کی اور اُن کے مسائل و مطالبات سنے تاکہ اُن کا جلد از جلد ازالہ کیا جا سکے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img