بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

عوامی مسائل کے حل کی خاطر حکومت کوشاں :وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

سری نگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج سری نگر میں چیف منسٹر پبلک سروسز اینڈ آﺅٹ ریچ آفس”رابطہ“ کے کام کاج کا جائزہ لینے کے لئے ایک میٹنگ کی صدارت کی تاکہ عوامی شکایات کو موثر طریقے سے حل کرنے میں اس کے رول کو مضبوط بنایا جاسکے۔
میٹنگ کے دوران وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ عوامی مسائل کے فوری اور موثر ازالے کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی سطح پر ’رابطہ ‘نوڈل آفیسر مقرر کئے جائیں۔
انہوں نے عوام سے براہ راست رابطے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومتی اقدامات اور شکایات کے ازالے کا طریقہ کار ہر شہری کے لئے قابل رسائی ہو۔
وزیر اعلیٰ نے شفاف، جوابدہ اور عوامی مفاد پر مبنی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ شکایات کو بروقت حل کرنے کے لئے زیادہ موثر اور نتیجہ خیز طریقہ اپنایا جائے۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ شکایات کے ازالے کا معیار بہتر بنایا جائے اور کسی شکایت کو حل شدہ قرار دینے سے قبل اس کا عملی طور پر ازالہ یقینی بنایا جائے۔
وزیر اعلیٰ نے شہریوں کے ساتھ براہ راست روابط کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے آفسروں کوہدایت دی کہ عوامی بیداری مہمات، استفساری عوامی سیشنوں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارموں کے ذریعے رَسائی میں اضافہ کیا جائے۔
انہوں نے یقین دِلایا کہ اُن کی حکومت عوام کے مسائل سننے اور ان کے حل کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کے لئے پرعزم ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img