جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
10.6 C
Srinagar

آئی جی کشمیر کی زیر صدارت مشترکہ سیکورٹی جائزہ میٹنگ

سری نگر: آئی جی کشمیر وی کے بردی کی سربراہی میں جمعے کے روز ایک علیٰ سطحی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں پولیس اور سی آر پی ایف کے سینئر آفیسران نے شرکت کی۔
پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ آئی جی کشمیر وی کے بردی کی سربراہی میں پولیس کنٹرول روم سری نگر میں ایک اعلیٰ سطحی سیکورٹی جائزہ میٹنگ منعقد ہوئی ۔
انہوں نے کہاکہ میٹنگ کے دوران جموں وکشمیر پولیس اور سی آر پی ایف کے درمیان تال میل کوبہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔
پولیس بیان میں کہا گیا کہ ‘آئی جی پی نے مجموعی سکیورٹی صورتحال کے استحکام کے لئے مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان مضبوط تعاون ہونے پر زور دیا’۔
بیان کے مطابق انہوں نے انٹیلی جنس شیئرنگ میکانزم کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔
انہوں نے موجودہ سکیورٹی انفرا سٹرکچر اور صلاحیتوں کو بڑھانے کی خاطر جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لینے کا بھی فرمان جاری کیا۔
آئی جی کشمیر نے ٹیکنیکی صلاحیتوں کے ساتھ ساتھ ہیومن انٹیلی جنس کو مزید وسعت دینے کے احکامات صادر کئے تاکہ سماج اور ملک دشمن عناصر کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img