منگل, دسمبر ۱۶, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

وزیر زراعت نے جامع زرعی ترقی پروگرام ، کیپکس اور سی ایس ایس کی عمل آوری کے تحت طبعی اور مالیاتی کامیابیوں کا جائزہ لیا

اَفسران کو سکیموں کی عمل آوری کے دوران شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کی ہدایت

سری نگر/ وزیر برائے زراعت، دیہی ترقی و پنچایتی راج جاوید احمد ڈار نے آج یہاں ڈائریکٹر زراعت ، جوائنٹ ڈائریکٹروں، صوبائی سربراہان، چیف ایگری کلچر اَفسران، سکیم سربراہان ،محکمہ زراعت کے سیکٹورل اَفسران کی ایک میٹنگ طلب کی۔ یہ میٹنگ زراعت کے ڈائریکٹوریٹ لال منڈی سری نگر میں منعقد ہوئی جس میںجامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی)،کیپکس اورسی ایس ایس کے تحت حاصل شدہ طبعی و مالی کامیابیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔دورانِ میٹنگ میںجامع زرعی ترقیاتی پروگرام ( ایچ اے ڈی پی) کے تحت مختلف منصوبوں کی عمل آوری پر تفصیلی بحث و تمحیص کی گئی۔ اِس کے علاوہ محکمہ زراعت کی طرف سے عملائی جانے والی مختلف مرکزی معاونت والی سکیموں پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر زراعت جاویداحمد ڈار نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایچ اے ڈی پی ، کیپکس اور سی ایس ایس کے مختلف منصوبوں کے تحت مختص فنڈز کا بروقت اور منصفانہ استعمال نہایت ضروری ہے۔ اُنہوں نے اَفسران کو ہدایت دی کہ ایچ اے ڈی پی منصوبوں اور مرکزی معاونت والی سکیموں کے تحت فراہم کردہ فنڈز کو مقررہ مدت میں خرچ کیا جائے اور تمام مالی اخراجات میں شفافیت اور جوابدہی کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھا جائے۔وزیر نے کے سی سی اور پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) مشینوں کی نگرانی کے لئے جدید اَقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ اُنہوں نے سبزیوں کی فصلوں کو نئے علاقوں تک پھیلانے کے لئے بھی کہا۔ اُنہوں نے متعلقہ افسران کو خریف کے فصلوں کے سیزن کے لئے تمام تیاریاں مکمل کرنے کی ہدایت دی اور محکمہ کے کوالٹی کنٹرول مینوئل کا بھی اجرا کیا۔جاویداحمد ڈار نے اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ہر علاقے کے کسانوں تک پہنچیں اور انہیں ایچ اے ڈی پی اور جدید زرعی ٹیکنالوجیوں سے روشناس کریں۔ اُنہوں نے افسران کو تاکید کی کہ وہ کسان کمیونٹی کے ساتھ مل کر کام کریں تاکہ نچلی سطح پر مختلف پروجیکٹوں کی کامیابی سے عمل آوری کی جاسکے۔
اِس سے قبل، ڈائریکٹر زراعت کشمیر محمد الیاس خطیب نے صوبہ کشمیرمیں مختلف فلیگ شپ پروگراموں اور مرکزی معاونت والی سکیموں کی عمل آوری پر تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img