بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

ہیندی کرافٹس ڈیپارٹمنٹ نے سیاحتی سیزن کے آغاز کے ساتھ ہی جعلی مصنوعات کو ختم کرنے کی مہم تیز کردی

سری نگر//ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم کشمیر کے کوالٹی کنٹرول ڈویژن نے جعلی مصنوعات کی فروخت کو ختم کرنے کے لئے اپنی اِنسپکشن مہم کو مزید تیز کرتے ہوئے آج یہاں سٹی سینٹر میں درگاناگ اور ڈلگیٹ علاقوں میں ہاتھ سے بنی مصنوعات فروخت کرنے والے مختلف شوروموں کا معائینہ کیا۔معائینے کے دوران کرافٹ ڈیلروں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ مشین سے تیار کردہ اشیأ کو اصل ہاتھ سے بنی مصنوعات کے طور پر فروخت کرنے سے باز رہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر کوالٹی کنٹرول مرزا شاہد علی نے آج یہاں جاری ایک سرکاری پریس ریلیز میں کہا کہ کشمیر میں سیاحتی سیزن کی آمد کے ساتھ ہی محکمہ اپنی جاری مہموں کو مزید تیز کرے گا اور اِس بات کو یقینی بنائے گا کہ خریداروں کو مختلف سیل آئوٹ لیٹس اور گلمرگ ، پہلگام اور سونہ مرگ کے مشہور ہیلتھ ریزورٹس کی طرف جانے والے راستوں پر تصدیق شدہ ہاتھ سے بنی مصنوعات فراہم کی جائیںجہاں بڑی تعداد میں سیاح آتے ہیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ کوالٹی کنٹرول وِنگ نے مختلف انسپکشن سکارڈز تشکیل دئیے ہیں جو باقاعدگی سے ہاتھ سے تیار کردہ اصلی مصنوعات کی خرید و فروخت کی جانچ پڑتال کر رہے ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ حکومت ہاتھ سے بنی مصنوعات کے نام پر جعلی مصنوعات کی فروخت کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اَپنا رہی ہے۔ اُنہوں نے کہا،’’جو بھی نوٹیفائیڈ مصنوعات کی غلط برانڈنگ میں ملوث پایا گیا، اُسے کوالٹی کنٹرول ایکٹ 1976 کے متعلقہ دفعات کے تحت سخت کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا جس میں بھاری جرمانے، رجسٹریشن کی منسوخی اور بلیک لسٹ کئے جانے جیسے اَقدامات شامل ہوں گے۔‘‘شاہد علی نے کہا کہ معیار اور کسٹمرسروس کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنے کے لئے انسپکشن مہمات باقاعدگی سے جاری رہیں گی۔ اُنہوں نے مزید کہا،’’خالص ہاتھ سے بنی شاندار مصنوعات کی فروخت کو فروغ دینے کے لئے ہم تمام متعلقہ افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اَپنی مصنوعات کی جی آئی ٹیگنگ، جانچ اور سرٹیفیکیشن کے لئے ہمارے محکمہ سے رجوع کریںتاکہ صارفین کا اعتماد برقرار رہے اور کشمیر کے ثقافتی ورثے کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔‘‘

Popular Categories

spot_imgspot_img