بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
6.9 C
Srinagar

آئی آئی سی ٹی نے قرعہ اَندازی کا اِنعقاد کیا

مفت جدیدسٹیل کارپٹ لومز کیلئے 100 بُنکروں کا اِنتخاب کیا

سری نگر/اِنڈین اِنسٹی چیوٹ آف کارپٹ ٹیکنالوجی (آئی آئی سی ٹی ) سری نگر نے آج مفت جدید سٹیل کارپٹ لومز کی تقسیم کے لئے 100 فعال رجسٹرڈ قالین بُننے والوں کے اِنتخاب کے لئے ” قرعہ اندازی “کا اِنعقاد کیا۔مختلف اَضلاع سے بڑی تعداد میں درخواست دہندگان بُنکرآئی آئی سی ٹی کے احاطے میں باغِ علی مردان خان میں جمع ہوئے، جہاں ’قرعہ اَندازی ‘کے بعد 100 مستفید اَفراد کو ایک منصفانہ اور شفاف طریقے سے منتخب کیا گیا۔ڈائریکٹر آئی آئی سی ٹی زبیر احمد نے تفصیلات دیتے ہوئے بتایا کہ یہ لومزمرکزی وزارتِ ٹیکسٹائلزکی طرف سے جاری مالی برس کے لئے اس کی ’وول پروسسنگ سکیم “ کے تحت 43.70 لاکھ روپے کی لاگت سے منظور کیا گیا ہے جنہیں منتخب شدہ مستفید اَفراد میں تقسیم کیا جائے گا۔ اس تقریب کی اطلاع بعد میں دی جائے گی۔ڈائریکٹرآئی آئی سی ٹی نے جدید کارپٹ لومز کی خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ اس کے پروٹو ٹائپ کی ترقی میں دو سال کی سخت تحقیق اور ضروری ٹیسٹنگ کے بعد یہ تیار کیا گیا تھا۔ اُنہوں نے کہا،” نئے لوم میں بیک سپورٹ کے ساتھ الگ کرنے کے قابل بیٹھنے کا اِنتظام ہے جس کی چوڑائی 6فٹ ہے جو قالین بننے والوں کے لئے موزوں ہے جن کے پاس عموماً کام کی جگہیں چھوٹی ہوتی ہیں۔“نے مزید کہا کہ نیا لوم روایتی لکڑی کے لومز کے برعکس کہیں بھی منتقل اور نصب کیا جا سکتا ہے جو عموماً غیر متحرک ہوتے ہیں۔ اُنہوں نے کہا،”یہ لومز اَپنے وزن کو برداشت کر سکتے ہیں اور زیادہ خوبصورت نظر آتے ہیں۔“

Popular Categories

spot_imgspot_img