جمعرات, دسمبر ۱۸, ۲۰۲۵
8.1 C
Srinagar

نارتھ بلاک نئی دہلی میں وزیرداخلہ امت شاہ کی زیر صدارت میٹنگ

3نئے فوجداری قوانین:BNS،BNSSاور

BSA
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ،لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہااوراعلیٰ حکام کی شرکت

سری نگر/مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے منگل کو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی موجودگی میں جموں و کشمیر میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ عمرعبداللہ نے میٹنگ میں شرکت کی حالانکہ لاءاینڈ آرڈریعنی امن وقانون کو براہ راست مرکزی حکومت سنبھالتی ہے کیونکہ سابقہ ریاست کو 2019 میں جموں و کشمیر اور لداخ کے مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔جے کے این ایس کے مطابق نئی دہلی میں سرکاری ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہاکے علاوہ مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں بشمول مرکزی داخلہ سیکرٹری ،جموں وکشمیرکے چیف سیکرٹری اتل ڈلو اورسینئرپولیس وسیول حکام نے نارتھ بلاک میں مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کی زیرصدارت میٹنگ میں شرکت کی۔بھارتی نیا سنہتاBNS، بھارتی شہری تحفظ سنہتاBNSS اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم BSAنے بالترتیب نوآبادیاتی دور کے انڈین پینل کوڈ، کوڈ آف کریمنل پروسیجر اور انڈین ایویڈینس ایکٹ1872 کی جگہ لے لی۔نئے قوانین کا اطلاق گزشتہ سال یکم جولائی سے ہوا تھا۔وزیر داخلہ امت شاہ نے پہلے ہی اتر پردیش، ہریانہ، اتراکھنڈ، مدھیہ پردیش اور گجرات سمیت کئی ریاستوں میں نئے فوجداری قوانین کے نفاذ کی صورتحال کا جائزہ لیا ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img