بدھ, دسمبر ۱۷, ۲۰۲۵
14.4 C
Srinagar

سجاد لون کا انجینئر رشید کی تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پر اظہار تشویش

سری نگر: جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے صدر اور رکن اسمبلی سجاد لون نے عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے سربراہ اور رکن پارلیمان انجینئر رشید کی تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پر تشوش کا اظہار کیا ہے۔بتادیں کہ انجینئر رشید نے مسلسل بند ہونے اور پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں شرکت کرنے کی اجازات نہ ملنے کے خلاف جمعہ سے تہاڑ جیل میں بطور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

انجیئر رشید کی بھوک ہڑتال پر اظہار تشوش کرتے ہوئے سجاد لون نے جمعرات کو ‘ایکس’ پر اپنے ایک طویل پوسٹ میں کہا: ‘ سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر آئیے بھوک ہڑتال پر بیٹھے انجینئر رشید صاحب پر غور کریں’۔انہوں نے کہا: ‘آئیے ہم ان سینکڑوں کشمیریوں کو یاد کریں جو اپنے اہلخانہ کے ساتھ گھروں میں نہیں بلکہ دور دراز مقامات پر جیلوں میں بند ہیں’۔ان کا پوسٹ میں کہنا تھا: ‘ ان میں سے بہت سے لوگوں نے انتہائی نامساعد اور کٹھن حالات میں کئی دہائیاں جیلوں میں گزاری ہیں’۔موصوف رکن اسمبلی نے اپنے پوسٹ میں کہا: ‘ اگر کل کا ہیرو آج کا ویلن ہے تو آج کا ویلن کل کا ہیرو ہو سکتا ہے، یہی سیاسی ارتقاء ہے’۔انہوں نے کہا: ‘عو کو بیانیہ چلانا ہے بیانیہ عوام کو نہیں چلا سکتا’۔قابل ذکر ہے کہ اے آئی پی لیڈر فردوس بابا کا کہنا ہے کہ انجینئر رشید کو بھوک ہڑتال کے دوران پانچ کلو وزن کم ہوئے ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img