منگل, مئی ۱۳, ۲۰۲۵
25.9 C
Srinagar

ستیش شرما نے کے این وِی بی ڈچ فٹ بال ایسو سی ایشن کے کوچوں کے ساتھ بات چیت کی

جموں//وزیر برائے اَمورِ نوجوان و کھیل کود ستیش شرما نے آج کے این وِی بی ڈچ فٹ بال ایسوسی ایشن کے اِنسٹرکٹروں کے ساتھ بات چیت کی تاکہ خطے میں فٹ بال کی ترقی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے ۔ ستیش شرما نے نچلی سطح پر فٹ بال، خواتین کی شرکت اور دیہی، قبائلی اور سرحدی علاقوں میں کھیل کو وسعت دینے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر میں کوچ اور ریفری کی تعلیم ،یوتھ ایکسچینج پروگراموں اور فٹ بال کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لئے بین الاقوامی تعاون کا خیرمقدم کیا۔اس اقدام کے ایک حصے کے طور پر کوچوں اور ریفریوںکے لئے ایک ریفریشر کورس کا اِنعقاد کیا جارہا ہے تاکہ اُن کی صلاحیتوں کو بڑھایا جاسکے اور وہ بین الاقوامی بہترین طریقوں کے مطابق اَپنی صلاحیتوں کو ہم آہنگ کرسکیں۔وزیر موصوف نے جموں و کشمیر میں نوجوان فٹ بالروں کے لئے بہتر مواقع کو یقینی بنانے کے لئے منظم تربیتی پروگراموں اور عالمی شراکت داری کے لئے حکومت کی حمایت کا اعادہ کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img