کشتواڑ/ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑراجیش کمار شاﺅن نے ایک میٹنگ کی صدارت کی اور منریگا اور پی ایم اے وائی سکیموں کی عمل آوری پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے محکمہ دیہی ترقی محکمے کا تفصیلی جائزہ لیا۔میٹنگ کی شروعات میں اے سی ڈی نے منریگا اور پی ایم اے وائی کے تحت جاری کاموں کی تفصیلات فراہم کیں۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے متعلقہ محکمے کو ہدایت دی کہ اِی۔شرم پورٹل پر کارڈ ہولڈروں کی میپنگ کی جائے اور غیر فعال جاب کارڈوں کو ختم کیا جائے ۔بی ڈی اوز کو ہدایت دی گئی کہ وہ تمام پنچایتوں میں نوٹسز جاری کریں تاکہ اہل اَفراد منریگا کے تحت روزگار حاصل کرسکیں اور اُجرت کی ادائیگی میںکوئی تاخیر نہ ہو۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے پردھان منتری آواس یوجنا (پی ایم اے وائی )کے جائزے کے دوران بی ڈی اوز کو ہدایت دی کہ وہ ناد دہندگان کی نشاندہی کریں اوران کی فہرستیں تحصیل داروں کے ساتھ اِشتراک کریں تاکہ مزید کارروائی کی جاسکے ۔اُنہوں نے 31 مارچ 2025 تک تمام منظو رشدہ آواس یوجنا مکانات کی تکمیل کی ڈیڈ لائن مقرر کی اور جاری آواس پلس سروے کی درستگی پر زور دیا۔اُنہوں نے مزید کہا کہ منریگا کے تحت پانی کے تحفظ ،مٹی کے تحفظ اور فائدہ مند منصوبوں کو ترجیح دی جائے جبکہ خواتین کو بااِختیار بنانے کو ترقیاتی منصوبوں کی تشکیل میں کلیدی حیثیت دی جائے۔میٹنگ میں اے سی ڈی کشتواڑ پھولیل سنگھ، تحصیلدار، اے ڈی پلاننگ، تمام بی ڈی اوز، پنچایت سیکرٹریوں، ٹیکنیکل اسسٹنٹوں، ایم آئی ایس آپریٹروں، جی آر ایس، انچارج ایگزیکٹیوانجینئر (آر ای ڈبلیو کشتواڑ) کے علاوہ آر ڈی ڈی کے دیگر عملے نے شرکت کی۔
