پونچھ/ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ وِکاس کنڈل نے ضلع پونچھ میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) سے متصل دیہاتوں کا تفصیلی دورہ کیا اور علاقے کے سماجی و اِقتصادی منظر نامے کو بہتر بنانے کے مقصد سے ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے دورے کے دوران کئی اہم مقامات کا معائینہ کیا جن میں گاو¿ں ڈلان میں آنے والی لفٹ اری گیشن اور واٹر سپلائی سکیمیں، ڈیگر تروان میں پنچایت گھر کی تعمیر کے علاوہ ڈیگوار مالدیانہ میں ڈیگر تروان گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول میں گورنمنٹ ہائی سکول کے کام کا بھی جائزہ لیا گیا۔ اُنہوں نے جاری منصوبوں میں تیزی لانے اور ان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کی خصوصی ہدایات جاری کیں۔
اُنہوںنے ڈیگوار تروان کے قریب ایل او سی کی زیرو لائن پر مقامی رہائشیوں سے بات چیت کی جنہوں نے مختلف محکموں کے ضلعی افسران کی موجودگی میں مختلف مطالبات اور مقامی ترقیاتی ضروریات پیش کیں۔ اُنہوں نے ایگزیکٹیو اَفسران کو ہدایت دی کہ وہ ان مسائل کو فوری ازالہ کریں۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے تعلیمی اِداروں کے دورے کے دوران اَساتذہ اور طلبا¿سے استفساری گفتگو کی ۔ اُنہوں نے مِڈ ڈے میل کے معیار کا معائینہ کیا اور حفاظت اورتحفظ کو بڑھانے کے لئے ڈیگوار تروان میں گورنمنٹ ہائی سکول کے لئے باﺅنڈری وال کی تعمیر کا اعلان کیا۔
اُنہوں نے ڈیلان میں لفٹ اِری گیشن سکیم میں اَفسروںکو ہدایت دی کہ وہ مقامی رہائشیوں کو فائدہ پہنچانے کے لئے تنصیب کو بڑھانے کے لئے ایک تجویز تیار کریں۔ اُنہوں نے سرحدی دیہات کے قریب بنکروں کا بھی معائینہ کیا تاکہ ان کی حالت کا جائزہ لیا جاسکے۔
اِس دورے میں شہری مسائل کو حل کرنے، ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے اور مقامی باشندوں کے مجموعی بنیادی ڈھانچے اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لئے اِنتظامیہ کے عزم کو اُجاگر کیا گیا۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے پردھان منتری آواس یوجنا گرامین (پی ایم اے وائی۔جی) کے تحت تعمیر کردہ گھر کی چابی بھی مالک رسما بی کو سونپی۔ اِستفادہ کنندہ خاتون نے اِس اقدام کے لئے حکومت کا شکریہ ادا کیا جس سے اس کے معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کے ہمراہ اے سی ڈی پونچھ، سی ای او ایجوکیشن، ایگزن پی ڈبلیو ڈی اور دیگر ضلعی اور سیکٹورل افسران بھی تھے۔
