سری نگر:شمالی ضلع بارہ مولہ میں چار نابالغ روہنگیائی لڑکیاں جنہیں چھ ماہ قبل انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک سے بچایا گیا تھا چلڈرن شیلٹر ہوم سے لاپتہ ہو گئی ہیں۔حکام نے بتایا کہ 25جنوری کو شیلٹر ہوم سے چار لڑکیاں غائب پائی گئیں اور فوری طورپر پولیس کو اس بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے لاپتہ ہوئی لڑکیوں کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔اطلاعات کے مطابق بارہ مولہ شیلٹر ہوم سے 4روہنگیائی لڑکیاں پر اسرار طورپر غائب ہونے کے بعد پولیس نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی ہے۔چلڈرن کم شیلٹر ہوم بارہ مولہ کے ایک سینئر آفیسر نے بتایا :’ سی سی ٹی وی فوٹیج میں مذکورہ لڑکیاں 25جنوری کو صبح تین بجے کے قریب شیلٹر ہوم سے فرار ہوتے ہوئے دیکھائی دیتی ہیں۔‘
بتادیں کہ گزشتہ ساسل جولائی کے مہینے میں شمالی ضلع بارہ مولہ میں انسانی اسمگلنگ کے ایک ماڈیول کا پردہ فاش کرکے پولیس نے چار کم عمر روہنگیائی لڑکیوں کو باز یاب کیا تھا۔