بدھ, فروری ۱۲, ۲۰۲۵
11.7 C
Srinagar

منوج سنہا کی لوگوں کو معراج النبی (ص) پر مبارکباد

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے معراج النبی (ص) کے متبرک موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے اس موقع پر لوگوں کی خوشی و خوشحالی کے لئے دعا کی۔
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے اپنے ایک پیغام میں کہا: ‘شب معراج کے مقدس موقع پر میں لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘اللہ تعالیٰ اس مقدس رات میں ہماری تمام دعائیں قبول فرمائے اور ہمیں ہمدردی، محبت اور ہم آہنگی کی راہ پر گامزن کرتا رہے’۔منوج سنہا نے لوگوں کی اچھی صحت، خوشی اور خوشحالی کے لیے بھی دعا کی۔بتادیں کہ وادی کشمیر میں پیر اور منگل کی شب معراج النبی (ص) کی مناسبت سے روح پرور تقریبات کا اہتمام کیا گیا جن میں ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مندوں نے شرکت کی
۔کشمیر میں اس سلسلے میں سب سے بڑا اجتماع سری نگر میں درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوا جہاں ہزاروں عقیدت مندوں نے ٹھٹھرتی سردیوں کے باوجود رات بھر عبادات و مناجات میں شرکت کی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img