بدھ, فروری ۱۹, ۲۰۲۵
6.7 C
Srinagar

جی ایم سی راجوری نے گزشتہ 48 گھنٹوں میں بدھل راجوری سے نئے مریضوں کے داخلے سے متعلق رِپورٹ کی تردید کی

جموں/بدھل علاقے سے جی ایم سی راجوری میں مریضوں کے نئے داخلے کے بارے میں ڈیلی ایکسلسیئر میں شائع ایک رِپورٹ کی تردید کرتے ہوئے اِدارے کے پرنسپل نے واضح کیا ہے کہ فی الحال ہسپتال میں 11 مریض ہیں جن میں سے 9 نگرانی میں ہیں اور 2 آئی سی یو وارڈ میں ہیں۔اِس سلسلے میں آج یہاں جاری ایک سرکاری مواصلات کے مطابق تمام 9 مریض صحتیاب و شفایاب ہو رہے ہیں اور آئی سی یو میں داخل 2 مریض بھی ہیموڈینا مک طور پر مستحکم ہے۔پرنسپل نے کہا، ”جمعرات کو داخل ہوئی آخری مریضہ 11 سالہ صائمہ کوثر تھی۔ گزشتہ 48 گھنٹوں سے ہمیں کوئی نیا مریض نہیں آیا ہے اور تمام مریض مستحکم ہیں ۔ہم جی ایم سی راجوری میں اَپنے تمام مریضوں کو معیاری صحت نگہداشت خدمات فراہم کرنے کے لئے پُرعزم ہیں۔“

Popular Categories

spot_imgspot_img