بدھ, فروری ۱۹, ۲۰۲۵
5.9 C
Srinagar

لفٹینٹ گورنر نے جموں میں 15 ویں قومی ووٹر ڈے کی تقریب میں شرکت کی

لفٹینٹ گورنر نے چیف الیکٹورل آفیسر اور ان کی ٹیم کو الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ریاستی /یو ٹی ایوارڈ کیلئے مبارکباد دی

ہندوستانی جمہوریت واقعی میں تعاون ، امن اور لوگوں کی اجتماعی طاقت کا ایک تہوار ہے ۔ سنہا

جموں/لفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے آج جنرل زوراور سنگھ آڈیٹوریم یونیورسٹی آف جموں میں 15 ویں قومی ووٹرز ڈے کی تقریب میں شرکت کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے prestigious Best Performing State/UT ایوارڈ کیلئے چیف الیکٹورل آفیسر جے اینڈ کے اور ان کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ۔ انہوں نے لوک سبھا اور جے اینڈ کے قانون ساز اسمبلی انتخابات کے منصفانہ ، شفاف اور کامیاب طرز عمل کیلئے جے اینڈ کے نیشنل الیکشن کمیشن اور الیکشن ڈیپارٹمنٹ ، پولیس اور سیکورٹی فورسز ، عہدیداروں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات میں تاریخی ووٹرز کا رُخ جمہوری اقدار میں جے اینڈ کے کے لوگوں کے مضبوط عقیدے اور شہری شرکت کی ایک نئی روح کی عکاسی کرتا ہے اور ایک نئے دور کی امید ہے جس میں جمہوریت پہلے سے کہیں زیادہ گہری حد تک بڑھ رہی ہے جو لوگوں کی مرضی سے کارفرما ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے متفقہ طور پر قبول کیا کہ جموں کشمیر میں یہ سب سے زیادہ منصفانہ ، شفاف ، پرامن اور شاندار انتخابات تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ثقافتی اخلاقیات آزادی ، مساوات اور شمولیت کی جمہوری اقدار پر مرکوز ہیں اور اپنے عام شہریوں کو معیار اور وقار کی زندگی گذارنے کا موقع فراہم کرتے ہیں ۔ لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ ہمارے ملک میں لوگوں کی خواہش ایک پرانا تصور ہے اور اسی وجہ سے ہندوستان کو ’ جمہوریت کی ماں ‘ کہا جاتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت واقعی تعاون ، امن اور عوام کی اجتماعی طاقت کا ایک تہوار ہے ۔ ہندوستان ان چند منتخب ممالک میں شامل ہے جہاں جمہوری نظریات سب سے مضبوط اور سرفہرست ہیں ۔ انہوں نے کہا مجھے فخر ہے کہ آج عالمی شمالی اور عالمی جنوب میں بہت سے ممالک بھارت سے منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے طریقے سیکھ رہے ہیں ۔ “
لفٹینٹ گورنر نے انتخابی فہرستوں کی کامیاب سمری نظر ثانی کیلئے چیف الیکٹورل آفس کی کوششوں کو سراہا جس میں 89 لاکھ ووٹرز کی حد بندی اور ووٹر لسٹ کی تیاری اور تمام 11838 پولنگ اسٹیشنوں پر شفاف اور منصفانہ ووٹنگ کو یقینی بنایا گیا ۔
انہوں نے کہا کہ ان انتخابات کے دوران ووٹر ٹرن آو¿ٹ میں نمایاں اضافہ یونین ٹیر ٹیری کی انتخابی مشینری کی سرشار کوششوں کا ثبوت ہے ۔
انہوں نے مزید زور دیا کہ آگاہی کی مہمات معاشرے کے تمام طبقات کو اپنے ووٹ کی طاقت سے آگاہ کرتے رہیں ۔
انہوں نے کہا کہ قومی رائے دہندگان کے دن کے جشن کا سب سے بڑا مقصد اہل نوجوانوں کو ووٹنگ کے عمل میں حصہ لینے کیلئے ترغیب دینا ہے ۔
لفٹینٹ گورنر نے ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ مسٹر ہرویندر سنگھ اور ایس ایس پی پلوامہ مسز پی ڈی نیتیا کو مبارکباد پیش کی جنہیں Best electoral practices ایوارڈسے نوازا گیا ہے ۔
اس موقع پر لفٹینٹ گورنر نے عہدیداروں اور لوگوں کو قومی ووٹرز کے دن کا عہد دلایا ۔
لفٹینٹ گورنر نے لوک سبھا اور جے اینڈ کے قانون ساز اسمبلی کے اھصن انتخابات کیلئے ڈی آئی جی آئی آر جموں محترمہ سارہ رضوی ، ڈپٹی کمشنر بارہمولہ مسٹر مینگا شیرپا ، ڈپٹی کمشنر جموں مسٹر سچن کمارویشیا ، ڈپٹی کمشنر کشتواڑ مسٹر راجیش کمار شاون ، کمشنر جے ایم سی مسٹر دیوانش یادو ، ایس ایس پی مسٹر سہیل سارنگل ، ایس ایس پی رندیپ کمار ، جوائینٹ سی ای او مسٹر انیل سلگوترہ پولیس کے اعلیٰ عہدیدار اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو یو ٹی سطح کے ایوارڈ سے نوازا ۔
لفٹینٹ گورنر نے ایک موبائل گاڑی ڈیمو کریسی آن وہیلز کو جھنڈی دکھا کر روانہ کیا جو طلباءکو ووٹنگ کی اہمیت اور انتخابی عمل سے آگاہ کرنے کیلئے ایک جدید ٹول کے طور پر کام کرے گی ۔
انہوں نے جموں میں علاقائی ای وی ایم گودام کا افتتاح کیا اور نئے رجسٹرڈ ووٹروں کو بھی مبارکباد دی ۔
اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر آف انڈیا نے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے لوگوں کو مبارکباد دی ۔
اس موقع پر الیکشن کمشنر جے اینڈ کے مسٹر بی آر شرما ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری مسٹر شالین کابرا ، پرنسپل سیکرٹری ہوم مسٹر چندرکر بھارتی ، سینئر افسران ، محکموں کے سربراہان اورممتاز شہری موجود تھے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img