نائب وزیر اعلیٰ نے درگاہ حضرت بل کا دورہ کیا
سری نگر/نائب وزیر اعلیٰ سریندر کمار چودھری نے آج آثار شریف درگاہ حضرت بل کا دورہ کیا اوراُنہوں نے وہاں مختلف محکموں کی جانب سے کئے گئے اِنتظامات کا جائزہ لیا اور معراج النبی ﷺ کی تقریب سعید کے اِنعقادکے سلسلے میں کئے گئے اِنتظامات کو حتمی شکل دی۔نائب وزیراعلیٰ کے ہمراہ وزیراعلیٰ کے مشیر،صوبائی کمشنر کشمیرضلع ترقیاتی سری نگر، کمشنر ایس ایم سی سری نگر، وِی سی ایل سی ایم اے، چیف اِنجینئر پی ڈی ڈی، چیف اِنجینئر پی ایچ ای کشمیر، جوائنٹ ڈائریکٹر انفارمیشن، آر ٹی او کشمیر، اے ڈی سی سری نگر، تحصیل دار وقف بورڈ، پولیس، فائر اینڈ ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ، بی ایم او حضرت بل اور مختلف محکموں کے سینئر افسران و ملازمین بھی موجود تھے۔نائب وزیر اعلیٰ نے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے صفائی ستھرائی، پانی کی فراہمی، بجلی اور ٹرانسپورٹیشن سمیت ضروری خدمات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔ اُنہوں نے کراﺅڈ مینجمنٹ منصوبوں اور عوامی حفاظت کو یقینی بنانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیاکیوں کہ عقیدت مندوں کی بڑی تعداد دررگاہ حضرت بل آنے کی توقع ہے۔اُنہوں نے عقیدت مندوں کو بغیر کسی رُکاوٹ کے خدمات فراہم کرنے کے لئے تمام محکموں کے درمیان قریبی تال میل پر زور دیتے ہوئے اَفسران پر زور دیا کہ وہ کسی بھی ممکنہ چیلنج سے نمٹنے کے لئے ایک فعال نقطہ نظر اَپنائیں بالخصوص صفائی ستھرائی کو برقرار رکھنے ، بلا تعطل بنیادی سہولیات کو یقینی بنانے اور عقیدت مندوں کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے پر توجہ مرکوز کریں۔
نائب وزیرا علیٰ زیارت گاہ حضرت بل انتظامیہ اور مقامی نمائندوں کے ساتھ بھی بات چیت کی تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جاسکے کہ انتظامات عقیدت مندوں کی توقعات کے مطابق ہوں۔ انہوں نے عقیدت مندوںکے تجربے کو مزید بہتر بنانے اور مذہبی تقریب کے تقدس کو برقرار رکھنے کے لئے آرا¿ اور تجاویز طلب کیں۔
اِس موقعہ پرنائب وزیر اعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معراج النبی ﷺ لوگوں کے لئے انتہائی مذہبی اہمیت کا حامل ہے اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہیں کہ عقیدت مندوں کو نماز ادا کرنے اور پُرامن اور سکون سے عبادات میں حصہ لینے میں سہولیت فراہم کرنے کے لئے تمام ضروری اِنتظامات کئے جائیں۔
اُنہوں نے کہا کہ آسان ٹریفک مینجمنٹ ، عوامی ٹرانسپورٹیشن کی مناسب خدمات اور طبی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لئے خصوصی اِنتظامات کئے گئے ہیں۔
وزیراعلیٰ کے مشیر نے اَفسروں کو ہدایت دی کہ وہ پوری تقریب کے دوران چوکس اور ذمہ دار رہیں تاکہ بغیر کسی رُکاوٹ کے خدمات کو یقینی بنایا جاسکے ۔
زیارت گاہ کی اِنتظامیہ اور عقیدت مندوں نے اس مقدس کے دوران روحانی پر ترقی کے تجربے کو یقینی بنانے کے لئے فعال کوششوں اور لگن کے لئے انتظامیہ کا شکریہ اَدا کیا۔
یہ دورہ مذہبی تقریبات کے تقدس کو برقرار رکھنے اور عبادت اور عقیدت کے لئے ایک محفوظ اور خوش آمدید ماحول فراہم کرنے کے لئے اِنتظامیہ کے کی عکاسی کرتا ہے۔
بعد میں نائب وزیراعلیٰ سریندرکمار چودھری نے وزیر اعلیٰ کے مشیر کے ہمراہ حضرت بل میںحاضری دی۔ اُنہوں نے جموں و کشمیر کی امن و خوشحالی کے لئے دعا کی۔