بدھ, فروری ۱۲, ۲۰۲۵
11.7 C
Srinagar

میں اَپنے نوجوانوں کو ملک کے اعلیٰ درجے کے کاروباری اَفراد میں دیکھنا چاہتا ہوں:ایل جی

لیفٹیننٹ گورنرنے آئی آئی ایم جموں میں ” برکس یوتھ کونسل اَنٹرپرینیور شپ رَن اَپ ایونٹ“ کا اِفتتاح کیا

گزشتہ چند برسوں میں جموںوکشمیر کے صنعتی ماحولیاتی نظام میں بے مثال اِضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو اِختراع ، تحقیق اور ترقی اور سائنسی ترقی کے کلچر کو سپورٹ کرتا ہے ۔لیفٹیننٹ گورنر

جموں/لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہانے اِنڈین اِنسٹی چیوٹ آف مینجمنٹ (آئی آئی ایم) جموں میں ”برکس یوتھ کونسل اَنٹرپرینیورشپ رَن اپ ایونٹ“ کا اِفتتاح کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں وزارتِ اَمورِ نوجوان و کھیل کود، گلوبل کاو¿نٹر ٹیررازم کونسل (جی سی ٹی سی)، آئی آئی ایم جموں اور دیگر تمام ایسوسی ایٹ محکموں کو اِختراع کاروں، خواہشمند کاروباری اَفراد، نوجوان رہنماو¿ں کو اِختراعی کاروباری آئیڈیاز اور کاروباری اَقدامات کو ظاہر کرنے کے لئے ایک متحرک پلیٹ فارم فراہم کرنے پرمُبارک باد پیش کی۔اُنہوںنے محکمہ صنعت وحرفت کے توسط سے حکومت کے تبدیلی کے اَقدامات کو اُجاگر کیا جس نے اِختراع اور اَنٹرپرینیورشپ ایکو سسٹم کی نئی وضاحت کی ہے اور جموںوکشمیر یوٹی کے نوجوانوں کو بااِختیار بنایا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ،” گزشتہ چند برسوںمیں جموں و کشمیر کے صنعتی ماحولیاتی نظام میں بے مثال اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جو اِختراع، تحقیق اور ترقی اور سائنسی ترقی کے کلچر کا سپورٹ کرتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ میں اَپنے نوجوانوں کو ملک کے اعلیٰ کاروباری اَفراد میں دیکھنا چاہتا ہوں جو اس کی ترقی میں اَپنا حصہ اَدا کریں۔“اُنہوںنے کہا کہ حکومت کی مخلصانہ کوششوں اور پالیسی مداخلتوں نے جموں و کشمیر کو ایک متحرک سٹارٹ اَپ ہب بنایا ہے۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموں و کشمیر کے کاروباری نوجوانوں کے لئے بزنس سپورٹ ایکو سسٹم تیار کرنے کے لئے مشن یووا سمیت کلیدی اَقدامات کا بھی اِشتراک کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ صنعت 4.0 کی ٹیکنالوجی میں نوجوانوں کو ہنر مند بنانے پر خصوصی توجہ سے تعلیمی شعبے میں اِصلاحات کی جارہی ہیں۔
اُنہوں نے کہا،”ہم اِنکیوبیشن سینٹروں کو فروغ دینے اور نئے سٹارٹ اَپ قائم کرنے کے لئے بہتر وسائل اور مدد فراہم کرنے کے لئے پالیسیوں پر توجہ مرکوز کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ ہمارے نوجوان متحرک جموںوکشمیر کا خواب دیکھیں، وقف کریں اور ترقی کریں اور اِس کی ترقی کو نئی بلندیوںتک لے جائیں۔“
لیفٹیننٹ گورنر نے مستقبل کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے اکیڈیمیا اور صنعت کے درمیان دوری کو ختم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ اِنسانی وسائل کو مارکیٹ اور صنعتوں کو درکار مہارتوں سے آراستہ کیاجانا چاہیے۔
اُنہوں نے کہا کہ آج یوتھ َانٹرپرینیورشپ مشن نہ صرف ہندوستان بلکہ پوری دُنیا کے لئے اہم ہے اور گلوبل نارتھ اور گلوبل ساو¿تھ دونوں ممالک 21 ویں صدی کے سب سے بڑے ترقیاتی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے اَپنے بڑے آبادیاتی منافع کو دیکھ رہے ہیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے جموںوکشمیر یوٹی میںرونما ہونے والے صنعتی اِنقلاب پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سینٹرل سیکٹر اِنڈسٹریل ڈیولپمنٹ سکیم کا نتیجہ اَب جموں و کشمیر میں نظر آرہا ہے۔
اُنہوںنے ہندوستان کو علمی معیشت کے طور پر ترقی دینے اور وِکست بھارت کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے میں تعلیمی اِداروں اور نوجوانوں کے رول پر بھی زور دیا۔
ڈائریکٹر آئی آئی ایم جموں پروفیسر بی ایس سہائے نے نوجوانوں کو کاروباری رہنماو¿ں اور کاروباری اَفراد کے طور پر تیار کرنے کے لئے آئی آئی ایم جموں کے ویژن کا اِشتراک کیا۔
اِس موقعہ پر مشن یووا کے اہم مقاصد پر روشنی ڈالتے ہوئے ایک تفصیلی پرزنٹیشن بھی پیش کی گئی۔
اِس موقعہ پر چیف سیکرٹری اَتل ڈولو ، سابق ڈی جی پی جموں وکشمیر ایس پی وید، محکموں کے سربراہان، سینئر اَفسران، گلوبل کاو¿نٹر ٹیرراِزم کونسل کے ممبران، نوجوان کاروباری اَفراد، اِختراع، نوجوان رہنما اور صنعتی ماہرین موجود تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img