بدھ, فروری ۱۲, ۲۰۲۵
10.5 C
Srinagar

یوم جمہوریہ کی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر شرکت کریں:صوبائی کمشنر کشمیر کی لوگوں سے اپیل

سری نگر: صوبائی کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری نے لوگوں کو یوم جمہوریہ کی تقریبات میں شریک ہونے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان تقریبات میں شریک ہونے کے لئے کسی پاس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ان تقریبات کے احسن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔

صوبائی کمشنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘ان تقریبات میں لوگ ہمیشہ شریک ہوتے ہیں اور لوگوں کو ان تقریبات میں شرکت کرنی بھی چاہئے’۔ان کا کہنا تھا: ‘ان میں شرکت کرنے کے لئے کسی پاس کی کوئی ضرورت نہیں ہے صرف شناختی کارڈ ساتھ ہونا چاہئے’مسٹر بدھوری نے لوگوں سے کہا کہ وہ وقت پر آئیں تاکہ انہیں بیٹھنے کے لئے اچھی جگہ مل سکے

۔سیکورٹی کے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا: ‘جو ضروری انتظامات ہیں ان کو کیا گیا ہے، میں لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ آرام سے آئیں اور ان تقریبات میں شرکت کریں’۔ان کا کہنا تھا: ‘لوگوں کے نام میرا یہی پیغام ہے کہ وہ اس تہوار پر تقریبات میں جائیں’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img