سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بیٹیوں کو تبدیلی کے ایجنٹ بننے کے لئے با اختیار بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘ہمیں ہر بچی کے لئے مساوی حقوق اور مواقع کو یقینی بنانا چاہئے’
موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار جمعہ کو بچیوں کے قومی دن کے موقع پر ‘ایکس’ پر اپنے ایک پوسٹ میں کیا۔بتادیں کہ ملک میں ہر سال 24 جنوری کو لڑکیوں کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد لڑکیوں کو مساوی حقوق اور نئے مواقع فراہم کرنا ہے۔
منوج سنہا نے اپنے پوسٹ میں کہا: ‘بچیوں کے قومی دن کے موقع پر، آئیے ہم اپنی بیٹیوں کی کامیابیوں کا جشن منائیں اور ہر لڑکی کے لیے مساوی حقوق اور مواقع کو یقینی بنانے کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کریں اور انہیں تبدیلی کے ایجنٹ بننے کے لیے بااختیار بنائیں’۔