بدھ, فروری ۱۲, ۲۰۲۵
10.5 C
Srinagar

یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

جموں: یوم جمہوریہ کی تقاریب خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دینے کیلئے جموں خطے کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں۔
جموں کشمیر کی سرمائی دارالحکومت جموں سمیت مضافتی اور سرحدی علاقوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے وہیں مولانا آزاد اسٹیڈیم جموں کے ارد گرد کے علاقہ کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ پیر کے روز جموں شہر میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی جو راہگیروں اور گاڑیوں کو روک کر ان کی باریک بینی سے تلاشی لے رہے تھے۔
نامہ نگار نے بتایا کہ جموں شہر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کردیا گیا ہے جبکہ مشکوک نظر آنے والے افراد پر سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کا عمل تیز تر کیا گیا ہے۔
یو ٹی میں سب سے بڑی تقریب مولانا آزاد اسٹیڈیم، جموں میں منعقد ہوگی جہاں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا مارچ پاسٹ پر سلامی لین گے اور انہیں گار ڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔
اسٹیڈیم کے ارد گرد پولیس اور فورسز کے حصار قائم کئے گئے ہیں۔ اسٹیڈیم کی طرف جانے والی سڑکوں پر چیکنگ پوائنٹس قائم کئے گئے ہیں۔
شارپ شوٹرس کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہیں جبکہ سی سی ٹی وی کیمرو ں کے ذریعے لوگوں کی نقل وحرکت پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img