پیر, ستمبر ۱۵, ۲۰۲۵
28.3 C
Srinagar

سوپور میں دو منشیات فروش گرفتار، ممنوعہ مواد بر آمد: پولیس

سری نگر،:معاشرے سے منشیات کی بیخ کنی کے لئے مہم کو وسیع پیمانے پر جاری رکھتے ہوئے سوپور پولیس نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے ممنوعہ مواد بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف اپنے مسلسل کریک ڈاؤن کے ایک حصے کے طور پر، سوپور پولیس نے این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت درج شدہ مقدمات میں جاری تحقیقات کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منیر احمد ولد غلام نبی ساکن سنگرام پورہ بٹہ پور سوپور کو ایف آئی آر نمبر172/2025 کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ اس کے انکشاف پر، کوڈین فاسفیٹ کی 14 بوتلیں برآمد کی گئیں جنہیں اس نے شلپورہ سوپور کے ایک قبرستان میں چھپا رکھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ محمد رفیق نجار ولد غلام محی الدین نجار ساکن گرین ٹاؤن سوپور کو ایف آئی آر زیر 173/2025 نمبر کے سلسلے میں منشیات اسمگلنگ میں اس کی سرگرم شمولیت پر گرفتار کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ دونوں گرفتاریاں سوپور میں ڈرگ سپلائی چین کے پس پردہ لنک کی تفتیش کے حصے کے طور پر عمل میں آئیں۔
بیان میں کہا گیا کہ برآمد شدہ ممنوعہ مواد کو ضبط کر لیا گیا ہے اور اضافی روابط کی شناخت اور وسیع نیٹ ورک کو ختم کرنے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ سوپور پولیس منشیات کی اسمگلنگ کے تئیں اپنی صفر رواداری کی پالیسی کا اعادہ کرتی ہے اور یقین دلاتی ہے کہ منشیات کی تجارت میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img