جموں:راجوری کے بڈھال گاوں میں پر اسرار بیماری کا پتہ لگانے کی خاطر اعلیٰ سطحی مرکزی ٹیم نے پیر کے روز علاقے کا دورہ کیا اور وہاں پر سیمپل اکھٹا کئے۔
اطلاعات کے مطابق راجوری کے بڈھال گاوں میں پر اسرار اموات کے بیچ مرکزی وزارت داخلہ کے سینئر ڈائریکٹر جی کے گراگ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی ٹیم نے علاقے کا دورہ کیا۔
معلوم ہوا ہے کہ مرکزی ٹیم نے علاقے کے لوگوں سے گفت وشنید کے دوران اہم جانکاری حاصل کی۔
بتادیں کہ راجوری کے بڈھال گاوں میں گزشتہ 45دنوں کے دوران 17افراد پر اسرا ر بیماری کی وجہ سے جاں بحق ہوئے ہیں۔
مقامی لوگوں کی سیمپلنگ کے باوجود بھی ڈاکٹر اور ماہرین پر اسرار بیماری کا پتہ لگانے میں فی الحال ناکام ثابت ہوئے ہیں۔