بدھ, فروری ۱۲, ۲۰۲۵
10.5 C
Srinagar

چیف سیکرٹری نے ایمز جموں کا دورہ کیا

جموں و کشمیر میں صحت کی دیکھ بھال کو بڑھانے کیلئے دیگر قومی اداروں کے ساتھ تعاون پر زور دیا

جموں/چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے آج ایمز جموں کے اپنے دورے پر اس ادارے کی فیکلٹی کے ساتھ بات چیت کی تا کہ یہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائیزہ لینے کے علاوہ اگر کوئی مسائل ہیں تو ان کو حل کرنے کیلئے جانکاری حاصل کی ۔ ان کے ہمراہ ڈویژنل کمشنر جموں ، سیکرٹری محکمہ صحت اور طبی تعلیم اور ڈپٹی کمشنر سانبہ بھی تھے ۔ ای ڈی اینڈ سی ای او ایمز جموں پروفیسر ( ڈاکٹر ) شکتی کمار گپتا نے معززین کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں ایمز جموں کی کلیدی سہولیات دکھائیں جن میں لائیبریری ، پوائیزن انفارمیشن اینڈ منیجمنٹ سینٹر ، او پی ڈی ، آئی پی ڈی ، ایمر جنسی ڈیپارٹمنٹ اور بلڈ بینک شامل ہیں ۔ چیف سیکرٹری نے معیاری صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی میں ایمز جموں کی کوششوں کی ستائش کی اور اس خطے کے دور دراز علاقوں میں صحت کی دیکھ بھال کے چیلنجوں سے موثر طریقے سے نمٹنے کیلئے ایمز ، یو ٹی حکومت ، آئی آئی ٹی اور آئی آئی ایم کے درمیان تعاون کی اہمیت پر زور دیا ۔ اپنے خطاب میں مسٹر ڈولو نے پہاڑی اور دور دراز علاقوں میں طبی انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے پر توجہ دینے کی فوری ضرورت پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ انتظامیہ اس طرح کے کاموں میں ان کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر عابد رشید شاہ نے جموں خطے میں طبی تعلیم ، تحقیق اور خصوصی دیکھ بھال کو آگے بڑھانے میں ایمز جموں کے اہم کردار پر تبصرہ کیا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img