بدھ, فروری ۱۲, ۲۰۲۵
11.7 C
Srinagar

چیف سیکرٹری نے یومِ جمہوریہ کی تقریبات کے انتظامات کو حتمی شکل دی

جموں/چیف سیکرٹری مسٹر اتل ڈولو نے آج یہاں جموں و کشمیر میں یومِ جمہوریہ 2025 کو منانے کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے اعلیٰ سول انتظامیہ اور پولیس افسران کی میٹنگ کی صدارت کی ۔ چیف سیکرٹری نے اس موقع پر ہر متعلقہ محکمے سے جموں اور سرینگر دونوں مقامات پر تقریبات منانے کیلئے کی گئی تیاریوں کے بارے میں دریافت کیا ۔ انہوںنے متعلقہ ڈویژنل انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ تمام لوگوں کو ان تقریبات میں شرکت کیلئے ترغیب دیں ۔ مسٹر ڈولو نے تمام تاریخی مقامات اور سرکاری عمارتوں کو روشن کرنے کی تیاریوں کے بارے میں بھی دریافت کیا ۔ انہوں نے ایچ او ڈیز کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے دفاتر کو روشن کریں اور متعلقہ میونسپل کارپوریشنوں کو ماضی کے طرز عمل کے مطابق دیگر عوامی انفراسٹرکچر کو بھی روشن کریں ۔ چیف سیکرٹری نے اسکول کے بچوں کیلئے مناسب ٹرانسپورٹ اور بیٹھنے کے انتظامات اور اس تقریب سے قبل تیاریوں کیلئے مدد کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔
چیف سیکرٹری نے دونوںمقامات پر گاڑیوں کی پارکنگ کے انتظامات کا نوٹس لیا اور ٹریفک حکام کو سڑکوں پر ٹریفک کی ہموار نقل و حرکت کو یقینی بنانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے اس بات کا بھی نوٹس لیا کہ تمام لوگوں کی حفاظت کیلئے ہر قسم کے حفاظتی انتظامات کئے جانے چاہئیں اس کے علاوہ تقریب کے پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جائے ۔ پروگرام کے دوران ثقافتی حصوں کی پریذنٹیشن کے بارے میں انہوں نے خصوصی طور پر معذور اور دوسرے بچوں دونوں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کر کے اس جامع بنانے کو کہا ۔ انہوں نے ڈویژنل کمشنر کشمیر سے کہا کہ وہ ثقافت ، پی ڈی ڈی ( پی ایم سوریہ گھر مفت بجلی یوجنا ) ، پولیس ، ( منشیات کا غلط استعمال ) اور وائی ایس اینڈ ایس ( فٹ انڈیا موومنٹ ) اور کواپریٹو محکموں کے ذریعے دکھائے جانے والے ٹیبلکس کے معیار کو ذاتی طور پر چیک کریں ۔ انہوں نے بلدیاتی اداروں کو بلا شبہ تمام شہری علاقوں میں خاص طور پر پریڈ کے مقامات اور اس کے آس پاس خصوصی صفائی مہم چلانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے ان سے کہا کہ اس قومی تقریب کی میزبانی کیلئے شہروں کو تیار کرنا ان کا فرض ہے ۔ اس کے علاوہ انہوں نے ڈائریکٹر انفارمیشن سے یہ بھی کہا کہ وہ دور درشن کی علاقائی اکائیوں اور آل انڈیا ریڈیو سے اہم کاموں کے براہ راست ٹیلی کاسٹ کو یقینی بنانے کے علاوہ میڈیا والوں کو ان کی پیشہ وارانہ ذمہ داریوں کو انجام دینے میں سہولت فراہم کریں ۔ میٹنگ کے دوران بلا تعطل بجلی اور پانی کی فراہمی کے علاوہ جموں اور سرینگر دونوں جگہوں کو خوبصورت بنانے کیلئے آر اینڈ بی ڈیپارٹمنٹ کے ذریعے اٹھائے گئے دیگر سول کاموں کو بھی زیر بحث لایا گیا ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img