کٹھوعہ /سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج سپورٹس اسٹیڈیم کٹھوعہ میں سنسد کھیل اسپردھا کا ای افتتاح کیا ۔ تقریب میں ایم ایل اے کٹھوعہ ڈاکٹر بھارت بھوشن ، ایم ایل اے ہیرا نگر ایڈووکیٹ وجے شرما ، ضلع ترقیاتی کونسل کٹھوعہ کے وائس چئیر مین رگھونندن سنگھ اور ڈپٹی کمشنر کٹھوعہ ڈاکٹر راکیش منہاس اور دیگر معززین نے شرکت کی ۔ ایک روزہ اسپورٹنگ اسرافگنزا میں والی بال ، کبڈی اور کھو کھو کے مقابلے شامل تھے جس میں مرد اور خواتین دونوں کھلاڑیوں کیلئے عمر کے متعدد زمرے شامل تھے ۔ اس اقدام کا مقصد صحت مند مسابقت کے جذبے کو فروغ دینا اور مقامی ٹیلنٹ کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کیلئے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر بھارت بھوشن نے سنسد کھیل اسپردھا کو نوجوانوں کیلئے کھیلوں میں مشغول ہونے کا ایک بہترین موقع قرار دیا ۔ ڈی سی کٹھوعہ نے ضلع انتظامیہ کی طرف سے سنسد کھیل اسپردھا پہل کے تحت ایک اچھی ساختہ منصوبہ بندی کے حصے کے طور پر تقریب کو اجاگر کیا ۔ تقریب کا اختتام شاندار اندازمیں ہوا ، فاتحین کو مبارکباد دی گئی اور سامعین نے منتظمین اور شرکاءکی کوششوں کو سراہا ۔