لائبریریوں کو طلباءمیں تخلیقی صلاحیتوں اور پڑھنے کے کلچر کو پروان چڑھانے کےلئے متحرک جگہو ں میں تبدیل ہونا چاہیے۔پروفیسر سندھو
جموں/سٹیٹ کونسل آف ایجوکیشنل ریسرچ اینڈ ٹریننگ (ایس سی اِی آر ٹی) جموں کے لائبریری اینڈ ڈاکیومنٹیشن وِنگ کا تین روزہ تربیتی پروگرام کامیابی کے ساتھ آج اِختتام پذیر ہوا جس کا مقصد بچوں میں خوشگوارمطالعہ کو فروغ دینے کے لئے اِختراعی سرگرمیاں شروع کرنا تھا۔اِس پروگرام میں صوبہ جموں کے دس اَضلاع کے 50 لائبریرین کو اِکٹھا کیا گیا اور انہیں پڑھنے کو ایک دلچسپ اور تبدیلی لانے والا تجربہ بنانے کے لئے حکمت عملی سے آراستہ کیاگیا۔اِفتتاحی تقریب کی قیادت جوائنٹ ڈائریکٹر ایس سی اِی آر ٹی ڈویژنل آفس جموں پروفیسر سندھو کپور نے کی اور اِس میں تمام اکیڈیمک یونٹ کے سربراہان، کوآرڈی نیٹر اور دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ریسورس پرسن روچی موہن نے دن کی کارروائی کا آغاز کیا جبکہ پروگرام کوآرڈی نیٹر ڈاکٹر بھووی نے ایک جامع جائزہ پیش کیا جس میں پڑھنے کی مہم، مقابلوں، سپیل بیز جیسے تخلیقی اقدامات کے ذریعے پڑھنے کی ثقافت کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا گیاجو بالخصوص پرائمری اور پرائمری طلبا¿ کے لئے تیار کئے گئے ہیں۔ اُنہوں نے بچوں میں پڑھنے کے شوق و ذوق کو پروان چڑھانے میں لائبریرین کے رول کو اُجاگر کیا۔ ایسو سی ایٹ پروفیسر ہیڈ اے یو۔ آئی سلطانہ کوثر نے ایک خوشگوار سیکھنے کا ماحول پیدا کرنے کے لئے لائبریری کے وسائل کو مو¿ثر طریقے سے بروئے کار لانے کے بارے میں قیمتی معلومات کا اِشتراک کیا۔جوائنٹ ڈائریکٹر ایس سی اِی آر ٹی نے اپنے معلوماتی خطاب میں تعلیمی اِداروں کے فِکری اور دانشورانہ لائبریریوں کے اہم رول پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے اِس بات پر زور دیا کہ لائبریریوں کو متحرک جگہوں میں تبدیل ہونا چاہیے جو طلباءمیں تجسس ، تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے اور تنقیدی سوچ کو اُبھاریں۔ اُنہوں نے کہا کہ اخبارات، جرائد، رسالوں اور آرکائیول مواد کے تحفظ کو ترجیح دی جانی چاہیے۔اِس پروگرام میں مختلف موضوعات کا احاطہ کرتے ہوئے متعدد سیشن پیش کئے گئے جن میں انگریزی، ہندی اور اردو میں پڑھنے کی دلچسپ صلاحیتوں کو ڈیزائن کرنے اور ان کے انعقاد پر عملی مظاہرہ، خوشگوار تعلیم کو فروغ دینے میں لائبریرین کا رول، ہندوستان کا آئین، سکول لائبریریوں میں صنفی حساسیت اور اِستفساری کوئز سرگرمیاں شامل ہیں۔تمام سیشنوں کا اِنعقاد ڈاکٹر سندیپ سنگھ، ڈاکٹر میناکشی چندن، شمیم نازکی، منو واسودیو، نیرج جموال، عرفان قریشی، پون وویک، وویک جنڈیال، منیشا چن اور روچی موہن ورسٹائل ریسورس پرسنوں نے کیا۔وِنگ کی سربراہ پروین اختر نے پورے پروگرام کی ماہرانہ نگرانی کی اور تمام سرگرمیوں کو مو¿ثر انداز میں انجام دینے کو یقینی بنایا۔بعد میں شکریہ کی تحریک بِکرم سنگھ نے پیش کی۔