ہفتہ, دسمبر ۲۰, ۲۰۲۵
14.1 C
Srinagar

بارہمولہ میں پتھر کی کھدائی کی غیر قانونی سرگرمیوں سے منسلک لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ میں ایف آئی آر درج: پولیس

سری نگر: بارہمولہ پولیس نے 19 دسمبر 2025 کو خانہ پورہ میں پتھر کی غیر قانونی کھدائی کی وجہ سے پیش آنے والے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ پر ایک کیس درج کیا ہے۔

ایک پولیس ترجمان نے کہا کہ بارہمولہ پولیس نے 19 دسمبر 2025 کو خانہ پورہ میں پتھر کی غیر قانونی کھدائی کی وجہ سے پیش آنے والے لینڈ سلائیڈنگ کے واقعہ پر ایک کیس درج کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس واقعہ سے جان و مال کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ اس ضمن میں پولیس اسٹیشن بارہمولہ میں متعلقہ دفعات کے تحت زیر ایف آئی آر نمبر219/2025 ایک مقدمہ درج کیا گیا اور مزید تحقیقات شروع کی گئیں۔

پولیس ترجمان نے بتایا کہ بارہمولہ پولیس عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پائے جانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img