بدھ, فروری ۱۲, ۲۰۲۵
11.7 C
Srinagar

راجوری اموات میں وائر س کا کوئی عمل دخل نہیں اب پولیس اس کی تحقیقات کرئے گی :وزیر صحت

سری نگر:وزیر صحت سکینہ ایتو نے بدھ کے روز کہاکہ راجوری میں گزشتہ 40دنوں کے دوران جو اموات ہوئی وہ وائرس یا کسی مہلک بیماری کی وجہ سے نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ وہاں پر جتنے بھی لوگ رہائشی پذیر ہیں ان سب کی ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔
وزیر صحت نے کہاکہ اس معاملے کی پولیس کے ذریعے تحقیقات ہوگی تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ تیرہ افراد کی کیسے اور کن حالات میں موت واقع ہوئی ہے۔ان باتوں کا اظہار وزیر نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران کیا۔انہوں ن کہا کہ راجوری میں مزید تین افراد پرا سرار طورپر جاں بحق ہوئے ہیں اور اب تک تیرہ افراد کی جان ضائع ہوئی ہے۔وزیر صحت نے کہاکہ 40روز قبل جب راجوری کے بدھل علاقے میں اموات کاسلسلہ شروع ہوا تو جموں وکشمیر سرکار نے فوری طورپر وہاں ڈاکٹروں کی ٹیم کو روانہ کیا۔انہوں نے کہاکہ کئی روز کے بعد پھر پانچ افراد ہلاک ہوئے محکمہ صحت نے بدھل گاوں میں رہائش پذیر سبھی افراد کے سیمپل لئے اور انہیں لیبارٹری روانہ کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ لگ بھگ ساڑھے تین ہزار لوگوں کی تشخیص کی گئی اور جب رپورٹ موصول ہوئی تو سبھی کے ٹیسٹ منفی آئے۔انہوں نے کہاکہ راجوری کے بدھل علاقے میں وائر س یا کوئی بیماری پھوٹ نہیں پڑی ہے اور لیبارٹری سے موصول رپورٹوں سے اس کی تصدیق ہو چکی ہے۔
سکینہ ایتو کا کہنا ہے کہ حیرانگی کا مقام یہ ہے کہ جو لوگ روبہ صحت تھے وہی پر اسرا ر طورپر جاں بحق ہوئے ۔ان کے مطابق حال کے دنوں میں مزید پانچ افراد جاں بحق ہوئے ، محکمہ صحت نے آئی سی ایم آر ، دہلی ، گوالیار، مائیکرو بائیلوجی ڈپارٹمنٹ چندی گڑھ میں ٹیسٹ روانہ کئے اور وہاں سے بھی سبھی کے رپورٹ منفی آئے ہیں۔کابینہ وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس سارے معاملے کی پولیس تحقیقات کرئے گی کہ بدھل راجوری میں تیرہ افراد کی موت کیسے واقع ہوئی ہے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img