بدھ, فروری ۱۲, ۲۰۲۵
10.5 C
Srinagar

ہندوستان کا تجارتی خسارہ دسمبر میں ڈھائی گنا بڑھ کر 6.8 بلین ڈالر تک پہنچا

نئی دہلی: تجارتی سامان اور خدمات کے شعبے کی برآمدات کے مقابلے درآمدات میں زبردست اضافے کی وجہ سے دسمبر 2024 میں ملک کا تجارتی خسارہ اس کے گزشتہ برس کی اسی مدت کے 2.76 ارب ڈالر کے مقابلے تقریباً ڈھائی گنا بڑھ کر 6.8 بلین ڈالر ہوگیا۔

بدھ کو یہاں وزارت تجارت و صنعت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2024 میں ملک کی کل برآمدات 0.93 فیصد بڑھ کر 70.67 بلین ڈالر ہوگئیں جو دسمبر 2023 میں 70.02 بلین ڈالر تھیں۔ لیکن، اسی عرصے کے دوران کل درآمدات میں 6.4 فیصد اضافہ ہوا، جو 72.78 بلین ڈالر سے بڑھ کر 77.44 بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اس طرح اس عرصے کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ 2.76 بلین ڈالر کے مقابلے میں تقریباً ڈھائی گنا بڑھ کر 6.8 بلین ڈالر تک پہنچ گیا۔

زیر جائزہ مدت کے دوران تجارتی سامان کی برآمدات 38.39 بلین ڈالر کے مقابلے میں 0.99 ڈالر کی کمی سے 30.01 بلین ڈالر ہوگئیں، لیکن درآمدات 57.15 بلین ڈالر کے مقابلے میں 4.9 فیصد اضافے کے ساتھ 59.95 بلین ڈالر ہوگئیں۔ اسی طرح خدمات کے شعبے کی کل برآمدات 31.63 بلین ڈالر سے 3.3 فیصد اضافے کے بعد 32.66 بلین ڈالر جبکہ درآمدات 15.63 بلین ڈالر کے مقابلے میں 11.9 فیصد اضافے کے بعد 17.50 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img