بدھ, فروری ۱۲, ۲۰۲۵
10.5 C
Srinagar

عارضی ملازمین کے مسائل کو مرحلہ وار طریقے سے دیکھا جا رہا ہے: جاوید رانا

جموں:جل شکتی، جنگلات اور قبائلی امور کے وزیر جاوید رانا نےعارضی ملازموں کو یقین دلایا ہے کہ حکومت ان کے مسائل کو مرحلہ وار طریقے سے دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ عمر عبداللہ کی حکومت اس عمل کو ہموار کر رہی ہے۔
موصوف وزیر نے ان باتوں کا اظہار بدھ کو یہاں ایک تقریب کے حاشیئے پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘سرکار کے سامنے ملازموں خاص کر عارضی ملازموں کے مسائل ہیں ان سب چیزوں کو مرحلہ وار طریقے سے دیکھا جا رہا ہے اور عمر عبداللہ سرکار اس عمل کو ہموار کر رہی ہے’۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ ‘نیشنل کانفرنس کو ایک منڈیٹ ملا ہے جو جموں وکشمیر کے لوگوں کے ساتھ وعدے کئے گئے ہیں ان کو پورا کرنے کے لئے ہم وعدہ بند ہیں’۔
انہوں نے کہا کہ سرکار جموں وکشمیر کے لوگوں کی اچھے طریقے سے خدمت کرے گی۔
راجوری میں پر اسرار اموات کے بارے میں پوچھے جانے پر مسٹر رانا نے کہا: اب تک 15 اموات واقع ہوئی ہیں جو انتہائی دکھ کی بات ہے ، مختلف طبی ٹیمیں وہاں پہنچی ہیں اور پولیس بھی تحقیقات کر رہی ہے دو تین دنوں میں کسی نتیجے پر پہنچا جائے گا’۔
قابل ذکر ہے کہ راجوری کے بدھل علاقے میں پر اسرار اموات کا سلسلہ لگاتار جاری ہے اور گزشتہ45 دنوں کے دوران 14 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img