بدھ, فروری ۱۲, ۲۰۲۵
10.5 C
Srinagar

مودی تمام وعدوں کو پورا کرتا ہے، صحیح وقت پر صحیح چیزیں ہوں گی:نریندر مودی

سونہ مرگ:وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تمام وعدوں کو پورا کرنے میں یقین رکھتے ہیں اور صحیح وقت پر تمام صحیح چیزیں ہوں گی انہوں نے کہا: ‘میں نے جتنے وعدے کئے ہیں ان سب کو پورا کیا جائے گا وزیر اعظم نے ان باتوں کا اظہار وسطی کشمیر کے سونہ مرگ میں زیڈ موڑ ٹنل کا افتتاح کرنے کے بعد عوامی ریلی سے اپنے خطاب کے دوران کیا قبل ازیں ریلی سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے وزیر اعظم کی طرف مخاطب ہوکرکہا: ‘آپ نے یہاں یوگا ڈے کے موقع پر دلی کی دوری کو دور کرنے، جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات منعقد کرانے اور جموں و کشمیر کے ریاستی درجے کی بحالی کے تین وعدے کئے تھے ان میں سے دو کو آپ نے پورا کیا اب ریاستی درجے کی بحالی کے تیسرے وعدے کو پورا کرنا ہے’۔نریندر مودی نے بظاہر اس بیان کے جواب میں کہا: ‘آپ کو یقین کرنا ہوگا کہ یہ مودی ہے جو اپنے تمام وعدوں کو پورا کرتا ہے’۔انہوں نے کہا: ‘ہر چیز کا ایک صحیح وقت ہوتا ہے اور صحیح چیزیں صحیح وقت پر ہوں گی’۔ان کا کہنا تھا: ‘جموں وکشمیر ملک کا تاج ہے اور میں اس تاج کو خوبصورت اور خوشحال دیکھنا چاہتا ہوں’۔

نریندر مودی نے کہا: ‘جموں و کشمیر میں امن کا ماحول چھایا ہوا ہے جس کے شعبہ سیاحت پرمثبت اثرات کو دیکھا جا رہا ہے اور آج کشمیر ترقی کی نئی تاریخ رقم کر رہا ہے’۔انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کو بہت جلد ٹرین کے ذریعے ملک کے ساتھ جوڑا جائے گا اور اس حوالے سے یہاں لوگوں میں کافی جوش و خروش ہے۔وزیر اعظم نے ان سات لوگوں کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جو گزشتہ سال اکتوبر میں یہاں زیڈ مورہ سرنگ کے قریب ایک حملے میں مارے گئے تھے۔

Popular Categories

spot_imgspot_img