اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

منوج سنہا کی سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج

سری نگر: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کی پونیہ تیتھی پر شاندار خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا: ‘ شاستری جی نے قوم کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لیے تبدیلی لانے والی اصلاحات کیں’۔بتادیں کہ لال بہادر شاستری ہندوستان کے دوسرے وزیر اعظم تھے۔ انہوں نے سال 1964 سے 1966 تک ملک کے وزیر اعظم کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔ 2 اکتوبر 1904 میں پیدا ہونے والے لال بہادری شاستری نے 11 جنوری 1966 کو 61 سال کی عمر میں انتقال کیا۔


منوج سنہا نے سابق وزیر اعلیٰ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ہفتے کو ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا: ‘میں سابق وزیر اعظم شری لال بہادر شاستری جی کو ان کی پونیہ تیتھی پر خراج عقیدت پیش کرتا ہوں’۔انہوں نے کہا کہ وقار، سادگی اور سالمیت کا مظہر شاستری جی نے قوم کی ترقی اور بہبود کے لیے تبدیلی لانے والی اصلاحات کیں۔ان کا پوسٹ میں مزید کہنا تھا: ‘ان کے آئیڈیل ہمیں ایک خوشحال اور خود انحصار ہندوستان کی طرف ترغیب دیتے رہیں گے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img