اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

جموں کے سینٹرل ہال جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی میں تین روزہ اورنٹیشن پروگرام جاری

جموں/ممبر پارلیمنٹ لوک سبھا این کے پریما چندر ن نے نومنتخب ایم ایل اےز کے لئے تین روزہ اورینٹیشن پروگرام کے تسلسل میں آج جموں و کشمیر کے ممبران اسمبلی کے ساتھ اپنے قیمتی تجربات کا اِشتراک کیا اور اُن پر زور دیا کہ وہ قانون سازی اور فائنانشل بزنس سے متعلق قواعد کو سمجھیں۔دوسرے دِن کے پروگرام میں سپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی عبدالرحیم راتھر، قانون سازوں اور معززین نے بھی شرکت کی۔تربیت کے دوران پرائیویٹ ممبرز بل اور فائنانشل بزنس بشمول گرانٹس کے مطالبے سمیت قانون سازی کے عمل پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

شری پریماچندرن نے مقننہ کے بنیادی تصور کی پوری طرح وضاحت کی۔دوسرے سیشن میں جوائنٹ سیکرٹری سنتوش کمار نے خطاب کیااور”مقننہ میں سوالات کے ذریعے ایگزیکٹیو جوابدہی“ کے موضوع پر پرزنٹیشن پیش کی۔ اُنہوں نے لوک سبھا میں وقفہ سوالات، شارٹ نوٹس سوال (ایس این کیو)، پرائیویٹ ممبر سے سوال، نوٹس اور سوال کی جانچ وغیرہ سمیت دیگر پہلوو¿ں پر بھی تفصیلات بتائیں۔ڈائریکٹر لوک سبھاڈائریکٹر پارتھا گوسوامی نے مقننہ میں سوالات اور دیگر آلات کے ذریعے ایگزیکٹیو جوابدہی کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے کاررِوائی کے دوران سپیکر کے رول کو بھی تفصیل سے بیان کیا جبکہ وقفہ سوالات، وقفہ صفر، تحریک شکریہ وغیرہ پر بھی روشنی ڈالی۔ پی آر آئی ڈِی اِی(پرائیڈ) لوک سبھا سیکرٹریٹ کے ڈائریکٹر پی کے ملک نے قانون ساز اسمبلی میں اِنفارمیشن مینجمنٹ پر لیکچر دیا۔ اُنہوں نے اِنفارمیشن مینجمنٹ، اِنفارمیشن ریسورسز اور نالیج مینجمنٹ کے افعال اور ذمہ داریوں، پارلیمنٹیرینز کی معلوماتی ضروریات کو پورا کرنے وغیرہ کے بارے میں تفصیلات اور جائزہ بھی پیش کیا۔قانون سازوں نے قانون سازی کے بارے میں بھی اَپنے سوالات اُٹھائے اور سیشن کے دوران سیر حاصل تفصیلی بحث و تمحیص ہوئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img