سری نگر: بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے انسپکٹر جنرل اشوک یادو نے جمعے کے روز کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے ساتھ اگلے علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
بی ایس ایف کشمیر نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا :’آئی جی بی ایس ایف نے لائن آف کنٹرول کے ساتھ اگلے علاقوں کا دورہ کیا ۔‘
انہوں نے کہاکہ دورے کے دوران آئی جی بی ایس ایف کو لائن آف کنٹرول کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جانکاری فراہم کی گئی۔
آئی جی نے جوانوں کی مستقل چوکسی اور ڈیوٹی کے لیے ان کی لگن کی سراہنا کی اور تمام رینک کو ہر آپریشن میں پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ جاری رکھنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی۔
انہوں نے کہاکہ سخت ترین موسمی صورتحال کے دوران بھی بی ایس ایف جوان اپنی خدمات خوش اسلوبی کے ساتھ انجام دے رہے ہیں۔