پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
10.1 C
Srinagar

ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے سرکاری دفاتر کا اچانک معائینہ کیا اور خدمات کی فراہمی کا جائزہ لیا

راجوری /ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری ابھیشیک شرما نے عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے اور سرکاری ملازمین کے درمیان جوابدہی کو یقینی بنانے کے لئے ایڈیشنل ڈِسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر (اے ڈِی ڈِی سی) راج کمار تھاپا کے ساتھ مل کر بلاک ڈیولپمنٹ آفس (بی ڈی او) راجوری اور دیہی ترقی محکمہ (آر ڈی ڈی) کے ایگزیکٹیواِنجینئر کے دفتر سمیت سرکاری دفاتر کا اچانک معائینہ کیا۔معائینہ کا مقصد ان دفاتر کے کام کاج کا جائزہ لینا، ملازمین کے وقت کی پابندی اور طرزِ عمل کی جانچ پڑتال کرنا اور عوام کو خدمات کی فراہمی میں کسی بھی کوتاہی کو دور کرنا تھا۔دورے کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر نے ان درخواست دہندگان سے بات چیت کی جو مختلف خدمات حاصل کرنے کے لئے ان دفاتر میں آئے تھے۔ اُنہوں نے ان کے تجربات اور درپیش چیلنجوں کے بارے میں دریافت کیا اور اُنہیں شکایات کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے اِنتظامیہ کے عزم کا یقین دِلایا۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے عملے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے وقت کی پابندی اور شکایات اَزالے کے مو¿ثر طریقہ¿ کار کی اہمیت پر زور دیا۔ اُنہوں نے کہا ،” منریگا جیسی سرکاری سکیموں کے فوائد حاصل کرنے کے دوران لوگوںکو کسی رُکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا چاہیے۔ منریگا کے ضلعی پروگرام کوآرڈی نیٹر کی حیثیت سے میں اس فلیگ شپ پروگرام کے آسان اور شفاف عمل آوری کو یقینی بنانے کے لئے پُرعزم ہوں۔“اُنہوں نے بتایا کہ عوامی خدمات میںبہتری لانے کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔اُنہوں نے مزید کہا کہ معائینے کے دوران نشاندہی کی گئی کسی بھی خامی کو دُور کیا جائے گا اور قانون کے مطابق مناسب کارروائی کی جائے گی۔ضلع ترقیاتی کمشنر نے تمام افسران کو عوامی شکایات کے بروقت اور مو¿ثر حل کو ترجیح دینے اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کو برقرار رکھنے کی واضح ہدایات جاری کیں۔ اُنہوں نے خدمات کی فراہمی میں کسی بھی خامی کی نشاندہی اور اسے دور کرنے کے لئے فعال اقدامات کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img