جموں /2024 بیچ کے آئی اے ایس آفیسر ٹرینیزکے ایک گروپ نے آج راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منو ج سِنہا سے ملاقات کی۔بات چیت کے دوران لیفٹیننٹ گورنر نے تربیت حاصل کرنے والے اَفسروں کے لئے نیک خواہشات کا اِظہار کیا۔ اُنہوں نے اُنہیں مشورہ دیا کہ وہ حساسیت، ایمانداری اور لگن کے ساتھ کام کریں اور وِکست بھارت کے مقصد کو حاصل کرنے میں اَپنا گرانقدر رول اَدا کریں۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” سرکاری ملازمین اِنتظامیہ میں ریڈھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں۔ قوم کی تعمیر کے عمل کے لئے آپ کو دیانت داری اور میرٹ کی اَقدار پر عمل کرنا ہوگا۔ آپ کا مقصد ہرفرد تک پہنچنا اور عوام پر مرکوز جامع ترقی پر توجہ مرکوز کرنا ہونا چاہیے۔ آپ کے پیشہ ورانہ اور ذاتی طرزِ عمل کو اِس باوقار سروس کی بنیادی اَقدار اور اعلیٰ اخلاق کی عکاسی کرنی چاہیے۔“آفیسرٹرینیزنے وِنٹر سٹیڈی ٹور پروگرام کے ایک حصے کے طور پر جموں کشمیر کے اَپنے دورے کا تجربہ بھی اِشتراک کیا۔