سری نگر:پولیس کی سائبر سیل نے وسطی ضلع گاندربل میں کل 17 لاکھ روپیے مالیتی فراڈ کے معاملات کو حل کرکے آپریشن کے صرف نو مہینوں کے اندر 16 لاکھ مالیت کے گمشدہ یا چوری شدہ اسمارٹ فونز کو برآمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مارچ 2024 میں اپنے قیام کے بعد سے سائبر سیل نے مختلف مقامات سے 87 موبائل فونز بازیافت کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ آلات، یا تو گم ہو گئے تھے یا چوری ہو گئے تھے ان کو بازیافت کرکے حقیقی مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اب تک 74 موبائل فون واپس کیے جا چکے ہیں، جبکہ مزید 13 آج واپس کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ برآمد شدہ سمارٹ فونز کی کل قیمت 16 لاکھ روپے بنتی ہے۔
پولیس ترجمان نے کہا: ‘مزید بر ایں مالی دھوکہ دہی کے معاملات کے حوالے سے، سائبر سیل گاندربل کے پاس 17 لاکھIتھے جن میں سے 3 لاکھ 78 ہزار 5 سو 27 روپیے پہلے ہی متاثرین کے کھاتے میں جمع ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علاوہ ازیں بلیک میلنگ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ ہیکنگ کے 56 سے زائد کیسز حل کیے جا چکے ہیں۔