پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
9.1 C
Srinagar

عوام کیلئے لازمی اور ضروری خدمات کی فراہمی اولین ترجیح: ناصر اسلم وانی

سری نگر:وزیرا علیٰ کے صلاح کار ناصر اسلم وانی کا کہنا ہے کہ نیشنل کانفرنس کی عوامی نمائندہ سرکار لوگوں کو ہر سطح پر راحت رسانی اور عوام کو بنیادی ضروریات زندگی دستیاب رکھنے کے ساتھ ساتھ لازمی اور ضروری خدمات میسر رکھنے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرئے گی۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے انتخابی منشور میں جو وعدے کئے ہیں عمر عبداللہ کی عوامی نمائندہ سرکار تمام وعدوں کو پورا کرنے میں مصروف عمل ہے۔
ان باتوں اظہار نیشنل کانفرنس سینئر لیڈر اور وزیر اعلیٰ کے صلح کار ناصر اسلم وانی نے آج وزیر اعلیٰ کے رابطہ آفس میں مختلف عوامی وفود، تاجر اور ملازم انجمنوں کے نمائندوں کیساتھ تبادلہ خیالات کرتے ہوئے کیا۔
ناصر اسلم وانی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس اپنے منشو رمیں کئے گئے ایک ایک وعدے کو پورا کرکے عوام کو راحت پہچائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ریاستی درجہ کی بحالی سے ہی عوام کو حقیقی معنوں میں راحت پہچائی جاسکتی ہے اور ہمیں اس کے حصول کیلئے سخت محنت کرنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کو یہ طرہ امتیاز حاصل ہے کہ اس جماعت نے ہمیشہ یہاں کے عوام کی بھلائی کیلئے ایسے تاریخی اور انقلابی اقدامات کئے ہیں جن کی کہیں مثال نہیں ملتی۔
ناصر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اگلے 5سال کیلئے ایک منظم لائحہ عمل اپنے منشور کی صورت میں مرتب کیا ہے اور ہماری حکومت اس منشور میں کئے گئے ہر ایک وعدے کو پورا کرکے ہی دم لے گی۔ جموں وکشمیر کے عوام کو راحت کی ضرورت ہے اور انشاءاللہ نیشنل کانفرنس ہر حال میں عوامی راحت کے اقدامات کرتی رہے گی۔
جے کے آئی وفد نے ناصر اسلم وانی کو ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں انہیں مطالبہ کیا کہ قدیم اور تاریخی جونری مل کی شانہ رفتہ بحال کی جائے اور اس کی مشینری باغ علی مردان منتقل کی گئی ہے اُس کو واپس پانپور منتقل کیا جائے۔
ملازمین وفد نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ جونری مل کی اراضی کا 210کروڑکا معاوضہ واگذار کیا جائے تاکہ ملازمین کی تنخواہیں، عارضی ملازمین کے مشاہرے اور دیگر اخراجات طے ہوسکے۔
اس موقعے پر حسنین مسعود نے پاور کی سپلائی مزید بہتری بنانے کیلئے گیس ٹربائن شروع کرنے میں اگر مشکلات آرہی ہیں تو سولر پاور کو مزید فوقیت دی جائے ۔
اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ باغ قلندر میں کالونی بنانے کیلئے اراضی حصول کی جارہی ہے ۔ یہاں پہلے ہی لوگوں کو زمین کی کمی کا سامنا ہے اور ایسے میں کسی کالونی کیلئے زمین کا حصول عوام کو مزید مشکلات میں ڈال دے گا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img